سعودی دارالحکومت ریاض میں کیا کیا بدل گیا ہے؟

جمعرات 26 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تیزی سے ترقی کی نئی منزلوں کی جانب گامزن سعودی دارلحکومت ریاض رنگ و روشنی اور زندگی سے بھرپور شہر ہے۔

شہر کے پرکشش شاپنگ مالز، کافی شاپس اور پوش ایریاز راتوں کو مقامی شہریوں اور سیاحوں سے بھر جاتے ہیں جس کے بعد زندگی اور بھی پررونق ہو جاتی ہے۔

یہاں آپ کو شہری ہنستے مسکراتے، رنگا رنگ قسم کی تفریحی گیمز کھلیتے ملیں گے۔ یہاں خواتین کی بڑی تعداد دکانوں پر شاپنگ کرنے کے علاوہ خود کاروبار سنبھالتے بھی نظر آتی ہیں۔

مزید پڑھیں

ریاض میں ایک طرف لگژری شاپنگ مالز بھی ہیں جہاں لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے، جوتے اور زیورات ملتے ہیں تو دوسری طرف عوامی شاپنگ ایریاز بھی ہیں جہاں دنیا بھر سے درآمد شدہ ہر طرح کی اشیا مناسب قیمت پر مل جاتی ہے۔

یہاں بلیوارڈ سٹی میں آپ کو سینما بھی نظر آتا ہے، اس کے علاوہ امیتابھ بچن اور سلمان خان کے ہاتھوں کے نقوش سے سجا واک آف فیم بھی خاصی شہرت رکھتا ہے۔

سعودی عرب میں جدید ریستورانوں اور فاسٹ فوڈ چینز کے علاوہ کھانے پینے کے حوالے سے مشہور ایسے مقامات بھی ہیں جہاں روایتی انداز میں لذیذ سعودی کھانے بنائے اور پیش کیے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp