کموڈ میں اگوانا، امریکی شخص کے اوسان خطا ہوگئے

بدھ 25 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں ایک شخص صبح اٹھنے کے بعد واش روم میں گیا اور جب اس نے کموڈ میں ایک اگوانا کو تیرتے دیکھا تو اس کے اوسان ہی خطا ہوگئے۔

یہ واقعہ ہالی ووڈ، فلوریڈا کے رہائشی گیری گرین سپین  کے ساتھ پیش آیا۔ گیری نے اس واقعہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بہت ہی عجیب سی بات ہے کہ آپ صبح اٹھ کر واش روم جائیں اور کموڈ میں آپ کو اگوانا چھپکلی تیرتی نظر آئے اور بھی زندہ۔

گیری نے بتایا کہ کموڈ میں اگوانا کو دیکھ کر اسے حیرت کا جھٹکا لگا اور اس نے فوراً جانور پکڑنے والے ادارے کو کال کیا۔ گیری نے مزید بتایا کہ اگوانا کو دیکھ کر وہ یہی سوچ رہا تھا کہ خدا جانے یہ چھپکلی اس کموڈ میں غسل کے لیے ائی ہے یا کسی اور کام سے۔

گیری نے بتایا کہ اسے یقین تھا کہ جب جانور پکڑنے والے ادارے کا ملازم اگوانا کو پکڑ لے گا تو یہ اس کے اور اگوانا دونوں کے لیے خوشی کا لمحہ ہوگا تاہم اگوانا اس کے پہنچنے سے پہلے ہی غائب ہوگیا ، گیری نے امید ظاہر کی ہے کہ اگوانا سیوریج سسٹم میں بخیروعافیت چلا گیا ہوگا اور دوبارہ سے اس کے کموڈ میں آنے کا ارادہ نہیں کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟