کراچی میں غیر ملکی اسکول کی ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، نشے میں دھت 10 افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ گزری تھانے میں منشیات ایکٹ اور اسپیکر ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔
سرکاری مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے کے مطابق پولیس پارٹی جب موقع پر پہنچی تو لڑکے لڑکیاں نیم برہنہ حالت میں پائے گئے۔ فحش محفل میاںوالی ہاؤس ڈی ایچ اے فیز 4 میں جاری تھی۔ پولیس نے بنگلے سے 8 بوتل شراب اسپیکر اور دیگر سامان بھی تحویل میں لیا۔
مزید پڑھیں
مقدمہ کے مطابق گرفتار ملزمان نے بنگلے کے مالک کا نام خالد خان بتایا ہے، پارٹی کی اجازت ڈی سی ساؤتھ سے آرگنائزر ایان علی نے حاصل کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ڈی سی ساؤتھ کی جانب سے پارٹی کی اجازت دی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ذوالفقار سموں، عمر طارق بیجاری اور ایس ایچ او گزری کی کارروائی کے دوران ڈانس پارٹی میں 250 کے قریب نشے میں دھت لڑکے، لڑکیاں برہنہ حالت میں پکڑے گئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ بنگلے اور ساؤنڈ سسٹم کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ جبکہ ڈانس پارٹی میں شامل متعدد لڑکے اور لڑکیوں کو تنبیہ کرکے چھوڑ دیا گیا۔