بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک کروڑ گھرانوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے، ڈاکٹر امجد ثاقب

جمعرات 26 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‏چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا ہے کہ بینظیر اِنکم سپورٹ مثالی سماجی تحفظ کا پروگرام ہے جو پاکستان بھر میں تقریباً ایک کروڑ غریب گھرانوں کو خدمات فراہم کررہا ہے، بی آئی ایس پی محدود وسائل کے ساتھ ضرورت مند گھرانوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔

چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے گوجرانوالہ کی جامع مسجد عمر دین کا دورہ کیا۔ انہوں نے گوجرانوالہ،  گجرات، حافظ آباد اور سیالکوٹ ڈویژنز کی نمائندگی کرنے والے بی آئی ایس پی کے اسٹاف کے ایک اجتماع سے خطاب میں بی آئی ایس پی کی جانب سے ضروت مند گھرانوں کو فراہم کی جانے والی نقد امداد کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ کی مالی امداد مستحقین کو ضروری گھریلو اخراجات پورا کرنے، اپنے بچوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری کرنے اور انہیں خوراک فراہم میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

‏چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے نے اس بات پر زور دیا کہ افراد اکثر ناخواندہ ہوتے ہیں اور بی آئی ایس پی ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ ان کی بہترین طریقے سے رہنمائی کریں۔

‏ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ ’جس شخص نے کسی دوسرے کی جان بچائی تو گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔‘

انہوں نے بی آئی ایس پی کو ایک مثالی ادارہ بنانے کے اپنے وژن کا اظہار کرتے ہوئے بی آئی ایس پی کے عملے سے کہا کہ خواتین کے ساتھ عزت اور وقار کے ساتھ پیش آنا مذہبی اور اخلاقی فرض ہے۔

‏اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر ثاقب نے بی آئی ایس پی دفاتر کے اندر صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، اور خدمات کے لیے اکثر لمبی قطاروں میں انتظار کرنے والی خواتین کے لیے مناسب پناہ گاہ اور پنکھوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

‏انہوں نے بی آئی ایس پی کے ملازمین سے پروگرام کے آپریشنز اور خدمات کو بہتر بنانے کے طریقوں کے بارے میں ان کی رائے حاصل کی، جس سے ادارے کی ترقی کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیا جاسکے گا۔
‏

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئیں، ثمر ہارون بلور

ڈیڑھ صدی پہلے انسانوں کا جسم آج کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا، سائنسدانوں نے حیران کن تبدیلی کی وجہ جان لی؟

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ، رنگ روڈ رواں ہفتے کلیئر کرنے کی ہدایت

17 سال بعد بھی بچوں کا ٹرسٹ خالی کیوں؟ پیرس جیکسن عدالت پہنچ گئیں

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا