کرکٹ ورلڈ کپ 2023: سری لنکا کی دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست

جمعرات 26 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 کے 25 ویں میچ میں سری لنکا نے بھی دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے اہم میچ جیت لیا، انگلینڈ کے 157 رنز کے ہدف کو بنگال ٹائیگرز نے   25.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ سری لنکا نے ورلڈ چیمپیئن کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سری لنکا کی جانب سے انتہائی عمدہ کھیل کا مظاہرے کرتے ہوئے اوپنر بیٹر پتھم نسانکا نے  7  چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 83 گیندوں پر 77 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے،  سری لنکا کی پہلی وکٹ 9 رنز کے اسکور پر گری جب کوسل پریرا صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

سری لنکا کی دوسری وکٹ بھی جلد ہی 23 کے مجموعی اسکور پر گری جب  کوسل مینڈس  11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ، سدیرا سمارا وکرما کریز پر آئے تو انہوں نے انتہائی جارحانہ کھیل پیش کیا، وہ 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 گیندوں پر 65 رنز اسکور کرنےمیں کامیاب ہوئے اور وہ بھی آؤٹ نہیں ہوئے۔ اس طرح سری لنکا نے 25.4 اوورز میں ہی 2 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز کا ہدف پورا کر لیا۔ انگلینڈ کی طرف سے دونوں وکٹیں ڈیوڈ ولی نے حاصل کیں۔

بھارت کے بینگلورو کے چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 25واں میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا ہے۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 33.2 اوورز میں 156 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ورلڈ کپ کرکٹ 2023 کے اہم ترین میچ میں سری لنکا کے خلاف انگلینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدا سے ہی انگلش بیٹر یکے بعد دیگرے آؤٹ ہو کر پویلین لوٹتے رہے، کوئی بھی انگلش بلے باز ففٹی نہ کر سکا۔  انگلینڈ کے اوپنر بیٹرڈیوڈ ملان 28 رنز بنا کر مینڈس کے ہاتھوں میتھیوز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ جوروٹ 10 گیندوں پر 3 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

جونی بیرسٹو 31 گیندوں پر 30 رنز بنا کر کسون راجیتھا کی گیند پر ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ جوس بٹلر 6 گیندوں پر 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان جوس بٹلر لاہیرو کمارا کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کی 5 ویں وکٹ 122 کے مجموعی اسکور پر گری جب لیام لیونگسٹون 1 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، معین علی نے 15 ، کرس ووکس صفر پر، بین اسٹوکس، عادل رشید نے 2 جب کہ مارک ووڈ 5 رنز اسکور کیے، ڈیوڈ ولی نے 14 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

سری لنکا کی طرف سے سے سب سے عمدہ بولنگ لاہیرو کمارا نے کی انہوں نے 7 اوورز میں 35 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کاسن راجیتھا، اینگلیو میتھیوز نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ مہیش تھیکشنا ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے، پچ میں نمی ہے، یہ بیٹنگ کے لیے سازگار رہے گی۔ جوز بٹلر نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔

اس موقع پر سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے۔ انگلینڈ کو محدود اسکور تک روکنے کی کوشش کریں گے۔

ورلڈ کپ میں اب تک کا سفر

رواں ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کی اب تک کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ افغانستان کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو رواں ورلڈ کپ میں اپ سیٹ شکست بھی دی ہے۔ دونوں ٹیموں نے اب تک ورلڈ کپ میں 04 میچز کھیل کر صرف ایک میچ جیتا ہے۔

ہیڈ ٹو ہیڈ میچز کا ریکارڈ

ایک روزہ میچز کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں اب تک 78 بار ایک دوسرے کے مد مقابل آئی ہیں۔ جن میں سے انگلینڈ نے 38 جبکہ سری لنکا نے 36 بار جیت حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ایک میچ برابر رہا اور 03 میچز بغیر نتیجہ رہے۔

پچ رپورٹ

چنا سوامی کرکٹ اسٹڈیم،  بنگلورو اپنی چھوٹی باؤنڈریز کی وجہ سے بیٹرز کے لیے جنت تصور کیا جاتا ہے۔  اس میدان پر رواں ورلڈ کپ کا آخری میچ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا تھا جس میں 95.3 اوورز میں مجموعی طور پر 672 رنز بنے تھے۔

انگلینڈ کی پلیئنگ الیون

معین علی، جونی بیئرسٹو، بین اسٹوکس، لیام لیونگ اسٹون، کپتان جوس بٹرل، ڈیوڈ ملان، جوروٹ، عادل رشید، ڈیوڈ ولے، مارک ووڈ اور کرس ووکس

سری لنکا کی پلیئنگ الیون

 کوسل مینڈس (کپتان)، کوسل پریرا، پاتھم نسانکا، لاہیرو کمارا، سدیرا سماراویکرما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، مہیش تھیکشانا، کسون راجیتھا، اینجلو میتھیوز، دلشان مدھو شنکا،

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp