شاداب خان کو معجزے کا انتظار :’گھوم پھر کے وہی قدرت کا نظام؟’

جمعرات 26 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان نے بھارت میں پریس کانفرنس کی جس کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر خوب تبصرے جاری ہیں۔ مایوس کن کارگردگی اور مسلسل شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہم پر جو تنقید ہو رہی ہے وہ بالکل صیح ہو رہی ہے ، میں اچھی پرفارمنس نہیں دے رہا، آل راؤنڈر کو تینوں شعبوں میں اچھا کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم گزشتہ میچز میں تینوں شعبوں میں انڈر پرفارم ہوٸے ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے لیکن پہلے بھی ہم کم بیک کر چکے ہیں اور اس دفعہ پھر ہم کم بیک کریں گے۔ اب ڈو اور ڈائی میچز ہیں ہماری وننگ اسٹریک اب شروع ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ٹیم پر یقین ہے اور یقین پر معجزے ہوتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ معجزہ ہوگا۔

شاداب خان کی پریس کانفرنس کے بعد صارفین نے ان کے اس بیان پر خوب تبصرے کیے ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا گھوم پھر کے وہی پھر قدرت کا نظام آگیا۔

ایک اور صارف نے شاداب خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ کیا پتا آپ کو دوبارہ پاکستان کے لیے کھیلنے کا موقع ہی نہ ملے۔

ایک اور صارف نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ان کی پوری زندگی معجزوں ، قدرت کا نظام ، گھبرانا نہیں ہے اور پیس از پیس یار پر رکی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیلڈنگ سے ٹیم کھڑی ہوتی ہے، جب آسان کیچز ڈراپ ہوں گے اور آسان باؤنڈری نہیں روکیں گے تو پریشر بن جاتا ہے، ہمیں بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں اچھا کھیلنا ہوگا، دوسروں کی تنقید پر نہیں ہمیں اپنی کارکردگی پر توجہ دینا ہوگی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل