دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

بدھ 4 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے، پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے شدید نقصان اٹھایا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے نیڈ پرائس نے کہا کہ طالبان کو کہا جائے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں، افغان سرزمیں دہشتگردی کیلئے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال نہ ہو۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا ہم کہ جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات لیے جا سکتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے خبردارکیا کہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکا کی طرف سے رسپانس دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp