سپریم کورٹ میں کن مخصوص مقدمات کی سماعت ترجیحی بنیادوں پر ہو گی؟، پالیسی منظور

ہفتہ 28 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ترجیحی بنیادوں پر مقدمات سننے کے لیے 7 نکاتی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی جانب سے ترجیحات طے کرنے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی نے سات نکاتی پالیسی کی منظوری دی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے منظور کی گئی7 نکاتی پالیسی کے تحت وہ مقدمات جن کا جلد فیصلہ کیا جانا ضروری ہو گا، قانونی تقاضوں کے تحت انہیں فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

پالیسی کے تحت ٹیکس اور انتخابی تنازعات کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے گا، اس کے علاوہ ضمانت قبل از گرفتاری اور ضمانت بعد از گرفتاری کے مقدمات بھی ترجیحی بنیادوں پر سنیں جائیں گے۔

 پالیسی میں مزید بتایا گیا ہے کہ 10سال تک سزا کے فوجداری مقدمات کو بھی ترجیح بنیادوں پر سنا جائے گا جب کہ  ایک ہی فیصلہ کے خلاف متعدد درخواستوں والے مقدمات بھی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کو بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں