ورلڈ کپ 2023: دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو بھارت کے ہاتھوں بھی 100 رنز کی شکست

اتوار 29 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ کپ 2023 کے 29 ویں میچ میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو بھارت کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا، بھارت کے 229 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 34.5 اوورز میں 129 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، بھارت اس وقت تک ورلڈ کپ میں نا قابل شکست ہے۔

بھارت محمد شامی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 129 رنز پر ہی پویلین واپس بھیجنے میں کامیاب ہو گیا۔ بھارت کے انتہائی کم ترین اسکور پر ایسا لگ رہا تھا کہ انگلینڈ یہ میچ با آسانی جیت جائے گا، لیکن بھارتی بولرز نے اپنے اسکور کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے انگلینڈ کے بلے بازوں کو پے در پے پویلین لوٹایا۔

انگلینڈ کے اوپنر بیٹرز جونی بیرسٹو اور ڈیوڈ ملان نے اننگز کا آغاز کیا تو انگلینڈ کی پہلی وکٹ 30 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب ڈیوڈ میلان محض 16 رنز پر ہی جسپرت بمراہ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، انگلینڈ کی دوسری وکٹ بھی 30 کے مجموعی اسکورپر گر گئی جب جو روٹ بھی جسپرت بمراہ کی گیند پر صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی تیسری وکٹ بھی 33 کے مجموعی اسکور پر گری جب بین اسٹوکس بھی صفر پر محمد شامی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے، اس کے فوری بعد چوتھی وکٹ بھی 39 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب جونی بیرسٹو14 رنز بنا کر محمد شامی کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 52 کے مجموعی اسکور پر گری جب جوس بٹلرکو 10 رنز پر کلدیب یادیو نے بولڈ کر دیا، چھٹی وکٹ 81 کے مجموعی اسکور پر گری جب معین علی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے انہیں بھی محمد شامی کی گیند پر کے ایل راہول نے کیچ پکڑ کر آؤٹ کر دیا۔

انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 98  کے مجموعی اسکور پر گری جب کرس ووکس 10 رنز پر جڈیجا کی گیند پر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ آٹھویں وکٹ 98  کے مجموعی اسکور پر گری جب لیئم لیونگسٹون محض 27 رنز بنا کر کلدیب یادیو کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی نویں وکٹ 122 کے مجموعی اسکور پر گری جب عادل رشید 13 رنز بنا کر محمد شامی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے، انگلینڈ کے 10 ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مارک ووڈ تھے،انہوں نے کوئی اسکور نہیں کیا جب کہ انہیں جسپرت بمراہ نے بولڈ کیا، ڈیوڈ نے 16 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

بھارت کی طرف سے سب سے عمدہ بولنگ ایک بار پھر محمد شامی اور بمراہ نے کی، محمد شامی نے اپنے 7 اوورز میں 22 رنز دے کر انگلینڈ کے 4 اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ جسپرت بمراہ نے اپنے 6.5 اوورز میں 32 رنز دے کر انگلینڈ کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس طرح کلدیب یادیو نے 2 ، رویندرا جدیجا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا، محمد سراج کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ بھارت انگلینڈ سے جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ایک بار پھر سر فہرست آ گیا ہے، بھارت نے اپنے 6 میچ جیت چکا ہے اور اس وقت تک نا قابل شکست ہے۔

بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں آج انگلینڈ اور بھارت لکھنو کے ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے تھے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت کے اوپننگ بیٹر شبمن گل 13 گیندوں پر 9 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ویرات کوہلی 9 گیندیں کھیلنے بعد بغیر کوئی رنز بنائے ڈیوڈ ویلے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ شیریاس ائیر 16 گیندوں پر 4 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کے ایل راہول 58 گیندوں پر 48 رنز بنا کر ڈیوڈ ویلے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ بھارتی  کپتان روہت شرما 101 گیندوں پر 87 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کی چھٹی وکٹ 182 کے مجموعی اسکور پر گری جب رویندرا جدیجا 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، اس طرح محمد شامی نے 1 سوریہ کمار یادونے 49 اور جسپریت بمرا نے 16 رنز اسکور کیے۔

انگلینڈ کی طرف سے سب سے عمدہ بولنگ ڈیوڈ ویلی نے کی انہوں نے بھارت کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کرس ووکس، عادل رشید نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مارک ووڈ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر میگا ایونٹ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ کوشش ہوگی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں اور میچ میں کامیابی سمیٹ کر پوائنٹس ٹیبل پر لیڈ کریں۔

دونوں ٹیموں کے پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

میزبان بھارت کی ٹیم رواں ورلڈ کپ کے دوران بھرپور فارم میں ہے اور ابھی تک ناقابل شکست ہے۔ دوسری جانب دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کی ٹیم کو ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے سیمی فائنل سپاٹ کے لیے سب سے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا تھا لیکن ان کی اب تک کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔

ورلڈ کپ میں اب تک کا سفر

بھارت کی ٹیم نے اب تک 05 میچز کھیل کر تمام میچز جیتے ہیں اور ناقابل شکست ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے اب تک صرف ایک کامیابی حاصل کی ہے۔

ہیڈ ٹو ہیڈ میچز کا ریکارڈ

بھارت اور انگلینڈ نے ایک دوسرے کے خلاف اب تک 106 ایک روزہ میچز کھیلے ہیں جن میں سے بھارت نے 57 اور انگلینڈ نے 44 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

آئی سی سی میںز ون ڈے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے مابین 8 میچز ہوئے جن میں سے انگلینڈ نے 4 اور میزبان بھارت نے 3 میچز جیتے جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔

پچ رپورٹ

ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم  لکھنئو کی پچ بولرز کے لیے مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

جوس بٹلر (کپتان)، معین علی، گس اٹکنسن، جونی بیرسٹو، سیم کرن، لیام لیونگسٹون، ڈیوڈ مالان، عادل رشید، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، ریس ٹوپلی، ڈیوڈ ولی، مارک ووڈ، کرس ووکس۔

بھارت کا اسکواڈ

روہت شرما (کپتان)، ہارڈک پانڈیا ، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہول، رویندرا جدیجا، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج، کلدیپ یادو، محمد شامی، روی چندرن ایشون، ایشان کشن، سوریا کمار یادیو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp