شہزادی ڈیانا کی بہو ہالی ووڈ فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کے خواب کیوں دیکھتی ہیں؟

اتوار 29 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈچز آف سسیکس شہزادی میگھن مارکل ایک بار پھر شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ دوبارہ سے ہالی ووڈ میں اداکاری کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہیں، اور اس دفعہ ہالی ووڈ کی ایک فلم میں مرکزی کردار سے اپنے سفر کا آغاز کریں گی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی ہدایت کار کیون کوسٹنر ایک نئی فلم بنا رہے ہیں جس کا نام ہرائزن ان امیرکن ساگا ہے، میں میگھن مارکل کو کاسٹ کیا ہے۔ اور یہ بھی خبریں سامنے آرہی ہیں کہ اس ہی فلم میں میگھن مارکل مرکزی کردار نبھاتی ہوئی دکھائی دیں گی۔

میگھن مارکل کے مداحوں کے لیے یہ ایک بہت اچھی خبر ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو ان کو پہلے سے ٹی وی اسکرین پر ’سوٹس‘ شو میں دیکھ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کیون کوسٹنر خود اس فلم پر بہت محنت کر رہے ہیں، کیونکہ وہ اس فلم کو ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ تحریر بھی کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ کیون کوسٹنر اس فلم کو پروڈیوس بھی خود کریں گے اور ایکٹنگ کے جوہر بھی دکھائیں گے۔

شوبز نیوز ایجنسی نیشنل انکوائرر کے مطابق میگھن پھر سے اداکاری کی دنیا میں پاؤں رکھنا چاہتی ہیں، اور وہ کیون کوسٹنر کی آفر پر مثبت جواب دے چکی ہیں۔ لیکن کیون کوسٹنر ابھی خود اس بارے میں ابہام کا شکار ہیں کہ میگھن کو اپنی فلم میں رکھنا چاہیئے بھی ہے یا نہیں۔

حالانکہ کیون کوسٹنر کا یہ ضرور ماننا ہے کہ میگھن کے فلم میں آنے سے فلم کی مقبولیت ایک دم بڑھے گی کیونکہ پوری دنیا میں میگھن کے چاہنے والے بہت ہیں، جو فلم کے لیے بھی اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیون کوسٹنر اس فلم پر بہت محنت کر رہے ہیں، اسی لیے وہ اس فلم پر اپنا وقت اور پیسا بھی لگا رہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ یہ فلم اب تک کی ان کی سب سے بڑی فلم ہو۔

کیون کوسٹنر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فلم ان کے لیے بہت اہم ہے۔ یہ اب تک کی ان کی سب سے مشکل فلم ہے، لیکن وہ ایسا ہی کام کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کریئر میں اب تک صرف وہی کام کرنا چاہتے ہیں جو دوسروں کو پسند آئے، ہمیشہ وہ فلمیں بنائیں جو وہ دل سے چاہتے تھے۔

لیکن بہرحال حیرانی کی بات یہ ہے کہ میگھن مارکل نے اداکاری چھوڑنے کے بعد دوبارہ شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ شاہی خاندان میں یہ سب بُرا سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اب اگر وہ واپس آرہی ہیں تو دیکھتے ہیں کہ وہ پہلے کی طرح اسکرین پر جادو دکھا سکیں گی یا نہیں؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp