ڈیرہ بگٹی سے اغوا ہونے والے مزید 2 فٹ بالر ڈیڑھ ماہ بعد بازیاب

اتوار 29 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے جنی بیری سے اغوا ہونے والے مزید 2 فٹ بالرز کو بازیاب کروالیا گیا۔

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے فٹ بالرز کے بازیاب ہونے کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ڈیرہ بگٹی: اغوا ہونے والے 6 میں سے 4 فٹ بالرز بازیاب

بازیاب ہونے والے فٹ بالرز میں بابر علی اور شیزار خان شامل ہیں۔ دونوں کی بازیابی سے ان کے اہل خانہ انتہائی خوش ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیرہ بگٹی سے سبی فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے جانے والے 6 مقامی فٹ بالرز 9 ستمبرکو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن ٹائیگر کی جانب سے اغوا کیے گیے تھے۔

اغوا ہونے والوں کی شناخت فٹ بالر عامر، فیصل، یاسر، سہیل احمد، شیراز اور بابر علی کے نام سے ہوئی تھی تاہم بلوچ لبریشن ٹائیگر کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 29 ستمبر کو قبائلی عمائدین کی ضمانت پر 4 فٹ بالرز کو رہا کیا گیا تھا جن میں عامر، فیصل، یاسر اور سہیل احمد شامل تھے جبکہ 2 مغوی فٹ بالرز کو گزشتہ روز بازیاب کروا لیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل اثاثے پاکستان کی معیشت، برآمدات اور اسلامی فنانس کے لیے گیم چینجر بن سکتے ہیں، وزیر مملکت بلال ثاقب کی میڈیا سے گفتگو

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘