جب شاہ رخ خان، سلمان خان کا رشتہ لے کر گئے تو لڑکی نے کیا کہا؟

پیر 30 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ ستاروں کے بارے میں اکثر حیران کر دینے والی کہانیاں سامنے آتی رہتی ہیں۔ آجل کل بھی ایک پرانی ویڈیو نے شوبز حلقوں میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ دلچسپ خبر سامنے آئی ہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان، سپر اسٹار سلمان خان کا رشتہ لیکر ایک لڑکی کے گھر گئے تھے لیکن خاتون نے سلمان خان کے رویے کی وجہ سے رشتے سے صاف انکار کردیا تھا۔

سلمان خان کے مشہور شو ’دس کا دم‘ کی وائرل ہونے والی پرانی ویڈیو میں شاہ رخ خان نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ایک بار سلمان خان کا رشتہ لیکر گئے تھے لیکن جس خاتون کے گھر گئے تھے، انہوں نے صاف انکار کردیا کیوں کہ انہیں سلمان خان کے رویے سے مسئلہ تھا۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ رانی مکھرجی بھی نظر آرہی ہیں، جب سلمان خان نے ہنس کر شاہ رخ خان سے پوچھا کہ ان کی شادی سے شاہ رخ کا کیا فائدہ ہے؟ جس پر کنگ خان نے جواب دیا کہ میں چاہتا ہوں تمہاری شادی ہو، اور اسی لیے میں تمہارا رشتہ بھی لے کر گیا تھا۔ شاہ رخ خان کے انکشاف پر تینوں ہنس پڑے اور رانی مکھرجی نے کہا کہ آپ بہت پرانے دوست ہیں تو شاہ رخ کو پورا حق ہے کہ سلمان سے ان کی شادی کے بارے میں پوچھیں۔

رانی نے کوشش کی کہ کسی طرح اس خاتون کا نام پتا چل جائے جن کے گھر شاہ رخ رشتہ لیکر گئے تھے لیکن دونوں خانز نے منع کردیا اور یہ بات ہنسی ہنسی میں اُڑا دی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کرنا بھی ضروری سمجھا اور کہا کہ انہیں شک ہے کہ یا تو وہ خاتون جوہی چاؤلہ تھی یہ پھر ایشوریا رائے۔ ایک دوسرے صارف نے بڑے یقین سے کہا کہ ان کے خیال میں وہ لڑکی ایشوریا رائے ہی تھی کیوں کہ یہ افواہ پھیلی تھی کہ شاہ رخ اور ان کی اہلیہ گوری، ایشوریا رائے کے گھر سلمان خان کا رشتہ لیکر گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp