واٹس ایپ میسیجز اسکینڈل: ’خدارا بابر اعظم کو اس سے باہر رکھو

پیر 30 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مبینہ واٹس ایپ میسیجز لیک ہونے کے بعد پاکستان ہی نہیں انڈیا میں بھی اس پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

سابق پاکستانی کرکٹر وقار یونس نے واٹس ایپ پیغام لیک ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے پریشان کن قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’یہ کیا کرنے کی کوشش کر رہے ہو آپ لوگ؟ خوش ہو گئے آپ لوگ۔ برائے مہربانی بابر اعظم کو اس سے باہر رکھو۔ وہ پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔‘

اس سے قبل انڈین کرکٹ وی لاگر سشانت مہتا نے بھی نجی پاکستانی چینل اے آر وائی کے پروگرام کا ایک کلپ ٹویٹ کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ ’انہوں نے بابر اعظم کی نجی واٹس ایپ چیٹ لیک کر ڈالی؟ پاکستان پلیئرز کو ملتا کیا ہے کہ ان سے اتنی خواہش رکھتے ہو؟‘

پاکستانی صارف عثمان نے بھی یہی ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’بابراعظم کی منشا کے بغیر ان کی نجی چیٹ لیک کی گئی ہے۔ یہ پاکستان کے کپتان ہیں۔‘

پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان وسیم بادامی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او اور کپتان بابراعظم کے درمیان ہونے والے واٹس ایپ میسیج پڑھ کر بھی سنائے۔ ان میں سی ای او سلمان لکھتے ہیں کہ ’بابر، ٹی وی اور سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں کہ آپ چیئرمین پی سی پی کو کالز کر رہے ہیں مگر وہ جواب نہیں دے رہے ہیں۔ کیا آپ نے انہیں کال کی؟‘

اس کے جواب میں بابر اعظم کہتے ہیں کہ ’سلام سلمان بھائی، میں نے تو سر (چیئرمین پی سی بی زکا اشرف) کو کوئی کال نہیں کی۔‘

اسی پروگرام میں شریک سابق کرکٹر اظہر علی کہتے ہیں کہ ’میرا سوال ہے کہ کیا یہ مسییج ان کو (رپورٹر) فارورڈ کرنے سے پہلے انہوں (چیئرمین یا سی سی او پی سی بی) نے بابر سے اجازت لی ہے۔ اسے ادھر چلانے سے پہلے بھی بابر سے اجازت لینی چاہیے تھی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاسی جج قومی قیادت کی تضحیک کرکے اپنی فیملیز کو یہ تماشا دکھاتے تھے، خواجہ آصف کی تنقید

ویب سمٹ میں چینی روبوٹ نے دھوم مچا دی

ابھی کچھ استعفے مزید بھی آئیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پیشگوئی کردی

حکومت نے مالیاتی ہدف عبور کرلیا، قرض کی ضرورت کم ہونے کا امکان ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

شنگھائی گلوبل ایوارڈ 2025: مدینہ منورہ کو پائیدار شہری ترقی میں نمایاں مقام

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے