تحریک انصاف کا ’بلے‘ کا انتخابی نشان جاری نہ کرنے پر مزاحمت کا فیصلہ

پیر 30 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر تحریک انصاف کو اگر ’بلّے‘ کے انتخابی نشان سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی تو قوم کے ساتھ مل کر آئینی، قانونی، سیاسی اور جمہوری طور پر شدید مزاحمت کی جائے گی۔

پاکستان کو درپیش کثیرالجہتی بحرانوں کا حل شفافیّت، ساکھ اور تمام سیاسی جماعتوں کے لیے حصہ لینے کے مساوی اور یکساں مواقع کے حامل انتخابات میں پوشیدہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوا ، جس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا۔

انتخابی ماحول پراگندہ کرنے شدید تحفظات ہیں، پی ٹی آئی

جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کی انتخابات سے قبل ملک میں انتخابی ماحول پراگندہ کرنے اور سنگین نوعیّت کی ناہمواریاں پیدا کرنے کی ریاستی کوششوں پر شدید تحفّظات کا اظہار کرتی ہے‘۔

الیکشن کمیشن بلے کے انتخابی نشان کا فوری تحریری فیصلہ سنائے

اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ’بلّے‘ کے انتخابی نشان کے حوالے سے 3 اگست 2023 کے زبانی اعلان کے بعد مفصّل تحریری فیصلے کا بلاتاخیر اجرا کیا جائے۔ کیوں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے زبانی اعلان کے 87 روز بعد بھی ’بلّے‘ کے انتخابی نشان پر تحریری فیصلے کے اجراء سے گریز عوام میں سنگین نوعیّت کے خدشات اور تحفظات کا باعث بن رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تکنیکی موشگافیوں کی آڑ میں ’بلّے‘ کے نشان کو بیلٹ پیپر سے ہٹانے یا تحریک انصاف کو اس سے محروم کرنے کی کوشش جمہور کے ووٹ کے حق، انتخاب کی شفافیّت اور جمہوریت کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہوگی جسے قوم کسی طور قبول نہیں کرے گی۔

لاپتہ افراد سے متعلق اختر مینگل کی حمایت کرتے ہیں، پی ٹی آئی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کی بازیابی کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے دھرنے کی مکمل حمایت کی جاتی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ دستور کے تابع کسی بھی جمہوری ملک میں ریاست کو یہ حق حاصل نہیں کہ شہریوں کو ماورائے قانون اقدامات کا نشانہ بنائے یا سیاسی اہداف کے حصول کیلئے انہیں جبراً اغواء و لاپتہ کرے۔

تحریک انصاف ملک کے تمام حصوں سے جبری طور پر لاپتہ کئے گئے پاکستانیوں کی فوری بازیابی اور قانون کی حکمرانی کو ریاستی اندازِ کار کی بنیاد بنانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

اعلامیے میں جیلوں میں قید بےگناہ کارکنان کے بنیادی دستوری حقوق کے تحفّظ اور ان کی قید سے فوری رہائی کے لیے ہر سطح کی عدالتوں سے فعّال کردار ادا کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

جبر و لاقانونیت کے خلاف نوجوانوں کا کردار قابل ستائش ہے، اعلامیہ

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کور کمیٹی بدترین فسطائیّت، جبر اور لاقانونیّت کا نہایت جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں پہلے توہینِ کلامِ پاک اور پھرمظلوم اہلِ فلسطین پر اسرائیل کے انسانیّت سوز مظالم سمیت تمام اہم معاملات پر پرامن احتجاج، مظاہرے، ریلیاں منعقد کرنے والے نوجوان خصوصی خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

کورکمیٹی کی جانب سے مظلوم اہلِ فلسطین کے حقوق کے تحفظ، اسرائیلی وحشت کی فوری روک تھام اور مسئلے کے مستقل حل کے لیے اہلِ عالم خصوصاً عالمی طاقتوں سے بلاتاخیر کردار ادا کرنے کے مؤقف کا اعادہ  کیا۔

ہندوستان اور اسرائیل جارحیت بند کریں

کور کمیٹی نے اعلامیے میں مزید کہا کہ عالمی طاقتوں کی آشیرباد سے ہندوستان اور اسرائیل جیسی قابض ریاستوں کی مظلوموں کیخلاف انسانیت سوز جارحیّت اور بے انصافیاں نظمِ عالم، عالمی امن اور بنی نوع انسان کے مجموعی مفادات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں