وزیراعظم کا طلبا سے آمنا سامنا: ’معلوم نہیں تھا دیر ہونے پر چندا ناراض ہو جائے گا‘

منگل 31 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے طلباء و طالبات سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ایک سیشن میں خصوصی گفتگو کی۔

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسسز کے طلبا سے خصوصی گفتگو میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ انتخابات کی تاریخ کا آئینی اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے اور وہ ہی اس کا اعلان کرے گا۔

ایک طالب علم کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت  آئینی  طریقہ کار سے قائم ہوئی ہے، سابقہ قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور  قائد حزب اختلاف نے آئینی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے میری بطور نگراں وزیر اعظم نامزدگی کی۔

وزیر اعظم کے لمز کے طلبا کے ساتھ سیشن کے دوران ایک طالب علم کا سوال سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں وہ نگراں وزیر اعظم سے 50 منٹ تاخیر سے آنے پر شکوہ کر رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لمز یونیورسٹی کا طالب علم نگراں وزیر اعظم سے کہتا ہے کہ یہاں طالبعلم اپنی کلاسز چھوڑ کر 50 منٹ سے آ پ کا انتظار کر رہے ہیں۔ کیا آپکو علم اور طالبلعم کے وقت کی قدر نہیں ہے؟۔ میں اس بات پر شرمندہ ہوں کہ بے شک میرے ملک کے وزیر اعظم کو علم کی عزت نہیں ہے یا شاید مجھے لگ رہا ہے کہ میرے وزیر اعظم کو علم کی عزت کا پتہ نہیں ہے۔

جواب میں نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ لگتا ہے آپ حکومت سے بہت مایوس ہیں لیکن ہم آپ سے مایوس نہیں ہیں۔ میں 50 منٹ اس لیے تاخیر سے آیا کہ میں کابینہ کے اجلاس کا آغاز کر چکا تھا، میں چاہتا ہوں کہ اللہ پاک آپکو بھی کابینہ میں شامل ہونے کا موقع دیں تاکہ آپکو بھی اندازہ ہو کہ جو فیصلے ہوتے ہیں اس کے دور رس نتائج آپکے فائدے کے لیے ہی ہوتے ہیں۔”

اگرمجھے پتہ ہوتا کہ لمز میں میرا چندا ناراض ہو رہا ہے تو میں کابینہ اجلاس  میں فالتو 35 یا 40 منٹ نہ لگاتا۔

نگراں وزیر اعظم کے طلبا کے آمنے سامنے اور وائرل ویڈیو پر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر متضاد تبصرے ہورہے ہیں۔ کچھ صارفین صرف نوجوان طالبعلم کے سوال کی ویڈیو شیئر کر کے نگراں حکومت پر تنقید کر رہے ہیں تو کچھ صارفین وزیر اعظم کا جواب شیئر کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھ لیں۔

سماجی راطبے کی ویب سائٹ ایک پر شمعون نامی صارف نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ طالب علم اور یونیورسٹی کی جانب سے انتہائی افسوسناک ہے۔ آپ مہمان سے ایسے لہجے میں  بات نہیں کرسکتے۔ دیر ہونے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے سیکورٹی، کابینہ کی میٹنگز وغیرہ! لمس کے لیے یہ وڈیو سراسر رسوائی ہے۔

جبران الیاس نے لمز کے طالبعلم کے سوال کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’صحیح سوال پوچھنے پر لمز کے طالبعلم  کا شکریہ‘۔

صحر انور نامی ایکس صارف نے لمز کے طالبعلم کی سوال والی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ کیا یہ طریقہ درست ہے؟۔

رضا نے اس پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ تمیز کے دائرے میں رہ کر کوئی بھی شکایت کی جاسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp