فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(FATF) نے روس کی رکنیت معطل کردی

ہفتہ 25 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف ) نے یوکرین پر حملے کی پاداش میں روس کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روسی فیڈریشن کے اقدامات ناقابل قبول طور پر فیٹف  کے بنیادی اصولوں کے خلاف ورزی ہیں جن کا مقصد سلامتی، تحفظ اور عالمی مالیاتی نظام کی سالمیت کو فروغ دینا ہے۔ روس اب بھی ایف اے ٹی ایف کے معیارات پر عمل درآمد کے لیے جوابدہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیرس میں ہونے والے پانچ روزہ اجلاس کے بعد فیٹف نے نائجیریا اور جنوبی افریقہ کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا جن کی نگرانی میں اضافہ کیا گیا، اور کمبوڈیا اور مراکش کو اس کیٹیگری سے نکال دیا۔

واضح رہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد روس کو پہلے ہی یورپ کی کونسل سے نکال دیا گیا ہے اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے  بھی معطل کر دیا گیا ہے تاہم وہ اب بھی کئی ایک بین الاقوامی تنظیموں کا رکن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ