غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف لندن میں منفرد احتجاج، میکڈونلڈز میں چوہے چھوڑ دیے گئے

بدھ 1 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں، احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ہیں جن میں لوگوں کی بڑی تعداد  فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل رہی ہے۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل بھی کی ہے۔ لوگ مختلف طریقوں سے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی افواج کو مفت کھانا فراہم کرنے کے اعلان پر میکڈونلڈز کو بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اور معروف ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ چین کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑرہا ہے۔

 اور اب اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں لندن کا نوجوان چوہوں سے بھرے ڈبوں کے ساتھ میکڈونلڈز میں داخل ہوتا ہے اور تمام چوہوں کو میکڈونلڈز میں چھوڑ دیتا ہے اور ’فلسطین آزاد کرو‘ کے نعرے لگاتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ان لوگوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے جو ہمارے بائیکاٹ پر کوئی کان نہیں دھر رہے۔

مزمل اسلام نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ دہشتگرد میکڈونلڈز کا بائیکاٹ کیا جائے۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میکڈونلڈ میں چوہے چھوڑنے والے لڑکے کے لیے ڈھیر سارا پیار۔

واضح رہے کہ اسرائیلی افواج کو مفت کھانا فراہم کرنے کے اعلان پر سوشل میڈیا پر ’بائیکاٹ میکڈونلڈ‘ ٹرینڈ بھی کرتا رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں