ورلڈ کپ 2023: جنوبی افریقی بولرز نے کیوی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا، 190 رنز سے شاندار کامیابی

بدھ 1 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کا 32 واں میچ آج مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، پونے میں کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 4 کھلاڑی آؤٹ پر 357 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 358 رنز درکار ہوں گے۔

نیوزی لینڈ نے 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کر دی ہے۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 08 کے مجموعی اسکور پر گر گئی ہے۔ اوپننگ بیٹر ڈون کونوے 02 رنز بنا کر مارکو جینسن کی بال پر ایڈن مارکرم کے ہاتھوں سلپ میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دوسرا نقصان 45 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب ٹاب آرڈر بیٹر راچن راویندرا 09 رنز بنا کر مارکو جینسن کا شکار بنے۔ مارکو جینسن کی آج کے میچ میں یہ دوسری کامیابی
ہے۔

بلیک کیپس کے لیے ہدف کا تعاقب مشکل ہوتا ہوا نظر آرہا ہے، 56 کے مجموعی اسکور پر 03 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔ انہیں تیسرا نقصان اوپننگ بیٹر وِل ینگ کی صورت میں اٹھانا پڑا
وہ 33 رنز بنا کر جیرالڈ کوٹزی کی بال پر کوئنٹن ڈی کاک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے


نیوزی لینڈ کی چوتھی  وکٹ 67 کے مجموعی اسکور پر گری جب ٹام لیتھم 04 رنز بنا کر پویلین چل دیے۔ انہیں کاگیکسو ربادا نے آؤٹ کیا

بلیک کیپس کی ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا ہے 90 کے مجموعی اسکور پر ان کی آدھی ٹیم پویلین پہنچ چکی ہے۔ 05 ویں آؤٹ ہونے والی کھلاڑی ڈیرل مچل  ہیں ، وہ 24 رنز بنا کر اسپن بولر کیشو مہاراج کا شکار بنے۔

جنوبی افریقہ کے بولرز چھا گئے 06 کیوی بیٹرز کو گھر بھیج دیا، مچل سینٹنر کیشو مہاراج کا دوسرا شکار بنے انہوں نے 18 گیندوں پر 07 رنز بنائے۔

جنوبی افریقی بولر مارکو جینسن کا کیویز کے خلاف تیسرا شکار، 109 کے مجموعی اسکور پر 07 وں شکار کرلیا۔ ٹم ساؤتھی 07 رنز بنا کر ان کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

کیشو مہاراج کا بھی تیسرا شکار، جمی نیشم کو صرف کے اسکور پر کلین بولڈ کر دیا۔


نیوزی لینڈ کی 09 ویں وکٹ 133 کے مجموعی اسکور پر گری جب ٹرینٹ بولٹ کیشو مہاراج کی گیند پر ڈیوڈ ملر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باووما آؤٹ ہو گئے ہیں، ٹمبا باووما 28 گیندوں پر 24 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے اوپننگ بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے شاندار سینچری اسکور کی، 116 گیندوں پر 114 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

راسی وین ڈیر ڈوسن نے 118 گیندوں پر 133 رنز بنائے اور ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ڈیوڈ ملر 30 گیندوں پر 53 رنز بنا کر جمی نیشم کی گیند پرکیچ آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 2، جیمز نیشم اور ٹرینٹ بولٹ نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں جیت سے چند قدم کے فاصلے پر رہے تاہم کوشش کریں گے آج کے میچ میں کامیابی سمیٹیں اور اپنی پوزیشن مستحکم کریں۔

اس موقع پر جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔

جنوبی افریقہ نے تبریز شمسی کی جگہ کاگیسو ربادا جبکہ نیوزی لینڈ نے لوکی فرگوسن کی جگہ ٹم ساؤتھی کو پلئینگ الیون میں جگہ دی ہے۔

ورلڈ کپ میں اب تک کا سفر

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اب تک 06 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 04 جیتے اور 02 ہارے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 06 میچز کھیل کر 05 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ہیڈ ٹو ہیڈ میچز کا ریکارڈ

دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 71 ایک روزہ میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے جنوبی افریقہ نے 41 جبکہ نیوزی لینڈ نے 25 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور 05 میچز بغیر نتیجہ ثابت ہوئے۔

پچ رپورٹ

مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، پونے  کی پچ بیٹرز کے لیے سازگار ہوگی لیکن اسپن بولرز کو اس پچ پر کافی مدد ملے گی اس لیے بیٹرز کے لیے بڑی شاٹس کھیلنا اتنا آسان نہ ہو گا۔

اس گراونڈ پر اب تک 09 ایک روزہ میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیموں نے 04 جبکہ ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیموں نے 05 میچ جیتے ہیں۔

اس پچ پر کھیلے گئے آخری 09 میچز میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیموں کا اوسط اسکور294 رنز ہے۔

موسم کی صورتحال

پونے میں آج میچ کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکانات ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ہوگا۔ آج کے میچ کے دوران بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ

جنوبی افریقہ کا اسکواڈ

کپتان ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، جیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp