شاہین شاہ آفریدی ون ڈے (وائٹ بال) کرکٹ میں نمبر ون بولر بن گئے، آئی سی سی نے بولرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی دسویں نمبر سے اونچی چھلانگ لگاتے ہوئے پہلے نمبر پر براجمان ہوگئے۔
New No.1 ranked bowler 👑
The Pakistan speedster leads the pack in the latest @MRFWorldwide ICC Men's ODI Player Rankings ⬇️https://t.co/jB7vDWimfq
— ICC (@ICC) November 1, 2023
آئی سی سی نے ون ڈے بولرز کی نئی فہرست جاری کی ہے جس میں شاہین شاہ پہلے نمبر پر موجود ہیں، آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے دوران بولرز کی کارکردگی پر نئی رینکنگ جاری کی۔
مزید پڑھیں
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی 673 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزلووڈ 663 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد دورے نمبر پر آگئے۔
بھارت کے محمد سراج 656 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی چوتھی اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پانچویں پوزیشن ہے۔ کشو مہاراج کے 651 اور ٹرینٹ بولٹ کے 649 پوائنٹس ہیں۔
دوسری جانب آئی سی سی بیٹرز کی رینکنگ میں مسلسل بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، لیکن ریٹنگ پوائنٹس میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔ وہ 818 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ بھارتی بیٹر شبمن گل 816 کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی اور فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے 51 میچز میں 100 ون ڈے وکٹیں مکمل کیں جس کے بعد وہ مجموعی طور پر دنیا کے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی سے پہلے اسپن بولرز نے یہ کارنامہ سرانجام دیا سندیپ لیمچانے نے 42 جبکہ افغانستان کے راشد خان نے 44 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کیں۔