وزارت قانون و انصاف کے جاری کردی نوٹیفیکیشن کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عرفان سعادت کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں 29 ستمبر کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جسٹس عرفان سعادت کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
اس تعیناتی کے ساتھ ہی صدر مملکت نے سندھ ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس عقیل احمد عباسی کو قائمقام چیف جسٹس مقرر کردیا ہے۔
جسٹس عرفان سعادت کے تقرر کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی کل تعداد 16 ہوگئی ہے۔