چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) جمہوریہ آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔
دورے کے دوران آرمی چیف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور وزیر دفاع، پہلے نائب وزیر، چیف آف جنرل اسٹاف اور آذربائیجان ایئر فورس کے کمانڈر سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی آپریشنل تیاری اور حوصلے کو سراہا
مزید پڑھیں
اس موقع پر آذربائیجان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے آذربائیجان کی پاکستان کی طرف سے مسلسل حمایت کو سراہا اور دونوں ریاستوں اور ان کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کو نئی سطح تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے باکو میں یادگار شہداء پر پھول بھی رکھے۔