آذربائیجان: پاکستان کی خودمختار علاقے کاراباخ میں صدارتی انتخابات کی مذمت

اتوار 10 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے کارا باخ میں غیرقانونی طور پر مسلط کی گئی حکومت کی جانب سے نام نہاد صدارتی انتخابات کے انعقاد کی مذمت کی ہے۔

جمہوریہ آذربائیجان کی سرزمین پر نام نہاد صدارتی انتخابات سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کاراباخ کو جمہوریہ آذربائیجان کا خود مختارعلاقہ تصور کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غیر قانونی حکومت کی جانب سے نام نہاد انتخابات کرانے کی کوئی بھی کوشش قانونی اور اخلاقی طور پر قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوشش اقوام متحدہ کے چارٹر اورعالمی قوانین اور اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ آذربائیجان کے علیحدگی پسند آرمینیائی آبادی پر مشتمل علاقے نگورنو کاراباخ  کی حکومت نے گزشتہ روز نام نہاد صدارتی انتخابات میں نئے صدر کا انتخاب کیا تھا۔

نگورنو کاراباخ کی پارلیمنٹ نے 45 سالہ سمویل شاہ رمان ین کو ایک کے مقابلے میں 22 ووٹوں کے ساتھ سلامتی کونسل کا سربراہ منتخب کیا گیا۔

آذربائیجان نے ان انتخابات کو ایک اور انتہائی اشتعال انگیز قدم اور آذربائیجان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی واضح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ترکیے نے بھی کاراباخ کے صدارتی انتخابات کی مذمت کی ہے اور انہیں غیر قانونی قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ