سوشل میڈیا پر آئے روز یہ بحث دیکھنے کو ملتی ہے کہ اسلام آباد صرف وی آئی پیز کا شہر ہے جہاں گاڑی میں سوار حضرات کو تو سہولیات میسر ہیں لیکن موٹر سائیکل سواروں کو پولیس کی جانب سے ہر ناکے پر روک لیا جاتا ہے۔ چاہے کوئی پروٹوکول لگے یا پھر وی آئی پی موومنٹ ہو، دھوپ میں جلنے والے موٹر سائیکل سواروں کی وسیع تعداد سڑکوں پر موجود ہوتی ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جاتا ہے لیکن کسی کو احساس تک نہیں ہوتا۔
حال ہی میں ایسا ہی ایک منظر اسلام آباد کی سڑک پر دیکھنے کو ملا جہاں میں موٹر سائیکل سواروں کی ایک بڑی تعداد کو پولیس کی جانب سے روک کر رکھا گیا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح غصے سے بھرے موٹر سائیکل سوار پولیس پر تنقید کر رہے ہیں اور راستہ کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ روزانہ کام پر پہنچنے والے موٹر سائیکل سواروں کی جدوجہد دل دہلا دینے والی ہے۔ آخر ہم اس غیر مساوی سلوک کو کب تک برداشت کریں گے؟ صارف نے مزید لکھا کہ یہ ایک منصفانہ نظام لانے کا وقت ہے جہاں صرف دولت کی بنیاد پر کسی سے امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔ اور اب اس ریاستی غنڈہ گردی کو ختم ہونا چاہیے۔
🚨 Injustice alert! 🚨
The daily struggle of the less fortunate just to reach work is heartbreaking. How much longer can we bear this unequal treatment? It's time for a fair system that doesn't discriminate based on wealth. Let's end this state bullying now! ✊ @Islamabadies pic.twitter.com/IjuVCXOy2Q— Furqan Aftab (@RanaFur92148199) November 2, 2023
اسلام آبادیز نامی پیج نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اسلام آباد میں موٹر سائیکل چلا رہے ہیں تو آپ اس شہری کی طرح محسوس کریں گے جس کی رسائی محدود ہے، ایسا کیوں ہے؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ شہر صرف وی آئی پیز کے لیے ہے؟ اگر سیکیورٹی خدشات ہیں تو یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہونی چاہیے کہ وہ معاشی طور پر پسماندہ افراد کو موٹر سائیکل چلانے سے روکنے کی بجائے صورتحال کو قابو کریں۔
If you are riding a bike in #Islamabad, you may feel like a citizen with restricted access. Why? Is this city exclusively for VIPs? If there are security concerns, it should be the responsibility of law enforcement agencies to address and maintain the situation, rather than… https://t.co/KybPB5muyl
— Islamabadies (@Islamabadies) November 2, 2023
ایک صارف نے لکھا کہ یہ ملک صرف اشرافیہ کا ہے۔
This country is for elite mafia
— Sajawal Hanif (@IamKhitran) November 2, 2023