بھارت نے ورلڈ کپ 2023 کے 33 ویں میچ میں سری لنکا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 302 رنز کے بڑے مارجن سے میچ جیت کر نا قابل شکست رہنے کی روایت برقرار رکھی اس طرح بھارت سری لنکا کو302 رنز سے شکست دے کرورلڈ کپ سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ۔
سری لنکا نے بھارت کے 357 رنز کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو پہلے آوور کی پہلی ہی گیند پرپتھم نسانکا صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے انہیں جسپرت بمراہ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، اس کے بعد جیسے سری لنکا کے کھلاڑی بھارتی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔
سری لنکا کی دوسری وکٹ بھی دوسرے ہی اوور میں 2 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب ڈیمتھ کرونارتنے بھی محمد سراج کی گیند پر صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔
سری لنکا کی تیسری وکٹ 2 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب سدیرا سماراویکرما محض ایک رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ چوتھی وکٹ بھی 3 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب کوسل مینڈس محض ایک رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
سری لنکا کی پانچویں وکٹ بھی 14 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی چرتھ اسالنکا بھی ایک رنز بنا کر پولین لوٹ گئے، انہیں بھی محمد شامی کی گیند پر جدیجا نے کیچ پکڑ کر پویلین کی راہ دکھا دی۔
چھٹی وکٹ بھی 14 کے مجموعی اسکور پر گری جب دوشن ہیمانتھا بھی صفر پر محمد شامی کی گیند پر راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
ساتویں وکٹ 22 کے مجموعی اسکور پر گری جب دشمنتھا چمیرا بھی صفر پر محمد شامی کی گیند پر راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ آٹھویں وکٹ 29 کے مجموعی اسکور پر گری جب اینجلو میتھیوز 12 رنز محمد شامی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے۔
سری لنکا کی نویں وکٹ 49 کے مجموعی اسکور پر گری جب کسون راجیتھا 14 رنز بنا کر محمد شامی کی گیند پر شبمن گل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، سری لنکا کی آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی دلشان مدھوشنکا تھے، انہوں نے 5 رنز اسکور کیے، مہیش تھکشانا نے 12 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
اس طرح سری لنکا کی پوری ٹیم 55 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی، سری لنکا کے 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے،
بھارت کی طرف سے سب سے عمدہ بولنگ محمد شامی نے کی، انہوں نے اپنے 5 اوورز میں 18 رنز دے کر سری لنکا کی آدھی ٹیم کو پویلین بھیج دیا، انہوں نے ورلڈ کپ کی بہترین 5 حاصل کیں اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ محمد سراج نے 3 جب کہ جسپرت بمراہ اور رویندرا جدیجا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کا 33واں میچ بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ دی۔ بھارت نے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز کے دوران 8 کھلاڑی آؤٹ پر 357 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 358 رنز کا ہدف دیا۔
سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی پہلی وکٹ گرگئی، کپتان روہت شرما 4 رنز بنا کردلشان مدھوشنکا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ شبمن گل شاندار کھیل پیش کرنے کے بعد 92 گیندوں پر 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی نے 94 گیندوں پر 88 رنز بنائے۔
کے ایل راہول 19 گیندوں پر 21 رنز بنا سکے اور آؤٹ ہوگئے، سوریا کمار یادیو 9 گیندوں پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شیریاس ائیر جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد 56 گیندوں پر 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ محمد شامی 4 گیندوں پر 2 رنز بنا کر رنز آؤٹ ہوگئے۔ رویندرا جڈیجہ 24 گیندوں پر 35 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھو شانکا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، دشمنتھا چمیرا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ 2 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔
کوشل مینڈس نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھ سکیں۔ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے دھننجایا ڈی سلوا کی جگہ دشن ہیمنتھا پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔
اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
ممبئی میں دونوں ٹیمیں 12 سال بعد آمنے سامنے ہوں گی۔ اس سے پہلے اس میدان پر دونوں ٹیموں کے درمیان 2011 کے آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل مقابلہ کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں سری لنکا کو شسکت دے کر دوسرا ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
ورلڈ کپ میں اب تک کا سفر
رواں ورلڈ کپ میں میزبان بھارت اب تک ناقابل شکست ہے، انہوں نے اب تک پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، بنگلہ دیش، افغانستان اور افغانستان کو شکست دی ہے۔
لنکن ٹائیگرز رواں ورلڈ کپ میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے اور اب تک انہوں نے نیدر لینڈز اور انگلینڈ کی ٹیموں کو شکست دی ہے جبکہ پاکستان، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف میچز ہارے ہیں۔
ہیڈ ٹو ہیڈ میچز کا ریکارڈ
دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 167 ایک روزہ میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے بھارت نے 98 جبکہ سری لنکا نے 57 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے، ایک میچ برابر جبکہ 11 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔
پچ رپورٹ
وانکھیڈے کرکٹ اسٹیڈیم ممبئی، مہاراشٹر کی پچ ہمیشہ سے بیٹرز کے لیے جنت تصور کی جاتی ہے۔ اس پچ پر رواں ورلڈ کپ کے 2 میچز ہوئے اور دونوں میچز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ایک میچ میں 399 جبکہ دوسرے میچ میں 382 رنز بنائے۔
موسم کی صورتحال
ممبئی میں آج میچ کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ہوگا اور میچ کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔
بھارت کا اسکواڈ
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج
سری لنکا کا سکواڈ
کپتان کوشل مینڈس، ڈیموتھ کرونارتنے، پاتھم نسانکا، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دشن ہیمنتھا، اینجلو میتھیوز، مہیش تھیکشنا، کسن راجیتھا، دشمنتھا چمیرا اور دلشان مدھوشانکا