کیا دنیا کی سب سے لمبی گھیا توری کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا؟

جمعرات 2 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک کینیڈین شہری نے 8 فٹ سے زیادہ لمبی گھیا توری اگائی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ یہ توری دنیا کی سب سے لمبی گھیا توری کا ریکارڈ اپنے نام کرلے گی۔

اونٹاریو سے تعلق رکھنے والے ہینری ڈی اینجلا نے اپنے گھر میں اگائی تھی۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس گھیا توری کی لمبائی 8 فٹ اور 4.79 انچ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا، ’میں نے جب لمبی ترین گھیا توری کاشت کرنے کی نیت سے اسے نہیں اگایا تھا البتہ جس مقام کا میں نے انتخاب کیا تھا اس جگہ اس سے پہلے کبھی کچھ نہیں اگایا تھا، وہاں کی زمین اتنی اچھی تھی کہ یہ توری لمبی ہوتی چلی گئی۔‘

ہینری نے کہا کہ لمبی ترین گھیا توری اگانے پر انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے جبکہ فی الوقت انہوں نے اس گھیا توری کو اپنے گیراج میں رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ برس جب ان کے علاقے میں کسانوں کی مارکیٹ کھلے گی تو اس وقت وہ اس گھیا توری کو وہاں لے جائیں گے تاکہ لوگ جان یہ سکیں کہ دنیا کی سب سے لمبی توری ان کے علاقے میں پیدا ہوئی۔

واضح رہے کہ اس وقت دنیا کی سب سے لمبی توری اگانے کا ریکارڈ اونٹاریو کے جان جیووانی سکوزافاوین کے پاس ہے جنہوں نے 2014 میں 8 فٹ اور 3.3 انچ لمبی توری اگانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp