عالمی رہنما غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شریک مجرم ہیں، انجلینا جولی

جمعرات 2 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف امریکی اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی سابق خصوصی ایلچی انجلینا جولی نےغزہ کی محصور آبادی پر وحشیانہ بمباری کرنے پر اسرائیل پر سخت تنقید کی ہے اور عالمی رہنمائوں کو اس میں شریک جرم قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ایپ ’انسٹاگرام‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں انجلینا جولی نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں ایک ایسی آبادی پرجان بوجھ کر بمباری کر رہا ہے جہاں کے مکینوں کے پاس اپنی جانیں بچانےکے لیے بھاگنے کی بھی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ لاکھوں کی آبادی کے علاقے غزہ جس کی اسرائیل نے 2 عشروں سے ناکہ بندی کر کے اسے ایک کھلی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، بمباری کے نتیجہ میں غزہ تیزی سے انسانوں کا اجتماعی قبرستان بنتا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجہ میں مارے جانے والوں میں 40 فیصد معصوم بچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے پورے پورے خاندانوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ بہت سے ممالک کی حکومتوں کی فعال حمایت کے ساتھ، لاکھوں فلسطینی شہریوں جن میں بچے ، خواتین اور پورے پورے خاندان شامل ہیں کو اجتماعی طور پر سزا دی جا رہی ہے اور ان سے غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ سب ایسے حالات میں ہو رہا ہے کہ غزہ کے فلسطینی عوام خوراک، ادویات اور انسانی امداد سے محروم ہیں جو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انجلینا جولی نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے انکار اور سلامتی کونسل کو غیر مؤثر کر کے عالمی رہنما ان جرائم میں اسرائیل کے شریک مجرم بن چکے ہیں۔

ویمن ٹینس کی فاتح غزہ کے ذکر پر آبدیدہ

تیونس سے تعلق رکھنے والی انس جابر ویمن ٹینس ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ میں جیت کے بعد غزہ کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اونس جابرکا کہنا تھا ٹورنامنٹ جیتنے کی خوشی ہے لیکن جب بچے مارے جا رہے ہیں تو میں کس طرح خوشی کا اظہار کروں۔

انس جابر کا کہنا تھا انعامی رقم کا کچھ حصہ تباہی کے شکار فلسطینیوں کی مدد کے لیے دینے کا اعلان کرتی ہوں، میں اس جیت پر خوش نہیں ہو سکتی، ایسا میں کھیل کو سیاسی رنگ دینےکی کوشش نہیں کر رہی ہے بلکہ انسانی جذبے نے مجھے ایسا کرنے پر مجبور کیا، میں دنیا میں امن چاہتی ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟