سوات کی روایتی خوراک گونگڑی میں خاص کیا ہے؟

جمعہ 3 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان یوں تو دنیا بھر میں اپنے لذیذ کھانوں کی وجہ سے مشہور ہےلیکن کچھ روایتی کھانے ایسے بھی ہیں، جو چند علاقوں تک محدود ہونے کی وجہ سے خاص پہچان نہیں رکھتے۔ ان ہی کھانوں میں سے ایک ، روایتی خوراک’گونگڑی’ ہے۔

اگر آپ لفظ ‘گونگڑی’ سن کر کنفیوژن کا شکار ہیں توآپ کے پاس اور کوئی آپشن نہیں۔ کیونکہ پشتونوں کی روایتی خوراک ہونے کی وجہ سے اس ڈش کا کسی بھی زبان میں متبادل نام موجود نہیں۔ یوں تو گونگڑی تقریباً ہر پشتون علاقے میں بنتی ہے لیکن سوات میں اس کے چاہنے والے کچھ زیادہ ہی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ باقی پشتون علاقوں میں گونگڑی زیادہ تر گھروں میں بنتی ہے۔ سوات میں گونگڑی گھروں میں بننےکے علاوہ جگہ جگہ فروخت بھی ہوتی ہے اور یہاں اسے ایک منافع بخش کاروبار تصور کیا جاتا ہے۔

مگر گونگڑی ہے کیا؟ اپنے مشکل نام کے برعکس یہ ایک سادہ سی خوراک ہے۔ جس میں گندم اور لال لوبیا استعمال ہوتی ہےاور اس میں شوربے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔مختلف گھروں میں گونگڑی بنانے کی ترکیب مختلف ہوسکتی ہے، لیکن اس میں مسالوں کے علاوہ گندم اور لال لوبیا لازمی اجزاہیں۔ بعض لوگ اس میں خاص قسم کے چنے کا استعمال بھی کرتے  ہیں مگر ایسے لوگوں کی تعداد ” گونگڑی میں چنے” کے برابر ہے۔

تحصیل چارباغ اور منگلور پُل میں فروخت ہونے والی گونگڑی پورے سوات میں مشہور ہے۔ گونگڑی کے کاروبار سے منسلک چھبیس سالہ عظمت اللہ اور ان کے بھائی اپنے والد کے بعد یہ کاروبار سنبھالتے آرہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سوات کی سب سے مشہور گونگڑی دراصل خواتین بناتی ہیں۔اس حوالے سے عظمت اللہ کہتے ہیں ‘میرا اور بھائی کا کام صرف گونگڑی گھر سے لانا اور فروخت کرنا ہے۔ دراصل ہماری گھر کی سات آٹھ خواتین مل کرروزانہ گونگڑی بناتی ہیں۔ والدہ سرپرست ہیں اور باقی خواتین میں دیگرکام ہوتے ہیں۔ تیاری سےتقریباً چوبیس گھنٹے پہلے گونگڑی کے بننے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔جس میں لوبیا اور گندم بھگونا، لکڑی سے آگ جلانا اور مسالوں کی تیاری شامل ہے’۔

گونگڑی کی ریسیپی:

اس حوالے سے عظمت اللہ بتاتے ہیں ‘ہم مہنگے اور معیاری مسالوں کا استعمال کرتے ہیں۔ والد صاحب کے دور میں جو مسالہ استعمال ہوتا، آج بھی وہی استعمال ہورہاہے۔اس کے علاوہ ہماری گونگڑی میں وطنی(مقامی) لوبیا اور گندم استعمال ہوتی ہے کیونکہ یہ پنجاب کی لوبیا کے برعکس پکنے میں آسان ہوتی ہے ۔ اس کا ذائقہ بڑھانےکے لئے ہم چکن یخنی الگ سے تیار کرتے ہیں’۔

سوات میں عموماً گونگڑی چائنہ کلے سے بنے روایتی پیالے میں پیش کی جاتی ہے، جسے مقامی زبان میں ‘کنڈولے ‘ کہتے ہیں۔ جب کہ اس کی قیمت دس سے لے کر تیس، چالیس روپے تک کی ہوتی ہے۔چارباغ اور منگلور کی گونگڑی کے ساتھ کئی لوازمات جیسے کہ سیکرٹ ریسیپی سے بننے والی چکن یخنی، پاؤڈر مرچ، نمک، سرکہ اورتمرکو حسب ذائقہ شامل کیا جاتا ہے۔ البتہ گونگڑی کے شوقین افراد اس کے ساتھ ساتھ ابلا ہوا انڈااور سموسہ کھانا بھی پسند کرتے ہیں۔

مالم جبہ اور کالام جانے والی مرکزی سڑک ‘مدین روڈ’ پر گونگڑی کے یہ مشہور سٹالز واقع ہونے کی وجہ سے کئی غیر مقامی سیاح بھی رش دیکھ کر تجسس کی وجہ سے یہ ڈش آزماتے ہیں۔ جن میں سے بعض کو گونگڑی کچھ خاص پسند نہیں آتی اور کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے تجسس کی وجہ سے گونگڑی کے مستقل خریدار بن جاتے ہیں۔ تو کیا آپ اپنے اگلے سوات ٹوور میں گونگڑی کو آزمانا چاہیں گے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے