چینی کمپنی نے نوڈلز بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ہفتہ 4 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی ایک فوڈ کمپنی نے 112 پاؤنڈ لوسیفین نوڈلز پکا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

گوانگسی لوباوانگ فوڈ ٹیکنالوجی کمپنی نے 4.3 فٹ لمبے کنٹینر کا استعمال کرتے ہوئے دُنیا میں سب سے زیادہ نوڈلز تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اس نوڈلز کنٹینر کی تیاری میں ابلے ہوئے چاول نوڈلز استعمال کیے گئے اور انہیں ابلے ہوئے دریائی گھونگوں اور خنزیر کی ہڈیوں کے سوپ میں تیار کیا گیا۔

کمپنی نے بتایا کہ کہ اس نے ان نوڈلز میں سوپ جس میں سرکہ، مرچ، تیل، مونگ پھلی، خشک ٹوفو کی بالائی جلد اور بین اسٹکس شامل کی گئیں اور پھر اس کے اوپر کھٹے بمبو کے ٹکڑے پھیلا کر مخصوص بو پیدا کی گئی۔

بعد میں کمپنی نے لوسیفین نوڈلز کی اس مقدار میں تیاری کے عالمی ریکارڈ کا دعویٰ کیاجس پر گنیز ورلڈ ریکارڈ نے کمپنی کا نام سب سے زیادہ مقدار میں نوڈلز بنانے والی کمپنی کے طور پر ریکارڈ میں درج کر لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp