پاکستان سے واپس جانے والے افغان بچوں میں گرم ملبوسات اور جوتے تقسیم

اتوار 5 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سے افغانستان واپس جانے والے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم سرما کی آمد آمد پر پاکستان میں موجود فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کے تعاون سے ضرورت مند افراد میں طورخم بارڈر پر خوراک اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئی ہیں۔ بچوں کو کمیپ میں قیام اور دوران سفر سرد موسم سے بچاؤ کے لیے جوتے اور گرم ملبوسات بھی تقسیم کیے گئے۔

خیبر پختونخوا حکومت، سیکیورٹی ادارے اور سول انتظامیہ دن رات جانے والے افراد کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے جوش و جذبے سے کام کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اس بات کا دھیان رکھا جا رہا ہے کہ ان فلاحی سرگرمیوں میں کوئی کسر نہ رہے۔ واپس جانے والے افغان شہریوں اور بچوں کے والدین نے اس عمل کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

موسم سرما کی آمد پر پاکستان میں موجود فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کے تعاون سے ضرورت مند افراد میں طورخم بارڈر پر خوراک اور دیگر اشیاء تقسیم کرنے کا مقصد بچوں کو کیمپ میں قیام کے دوران سرد موسم سے بچانا ہے۔

واضح رہے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں بھی افغان کیمپ میں موجود بچوں کو نئے جوتے اور گرم ملبوسات فراہم کی گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp