ورلڈ کپ 2023: ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کر لیا

اتوار 5 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کر لیا ہے۔

بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو327 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اس میچ میں شاندار سینچری اسکور کرکے سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریاں اسکور کرنے کا  ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

ویرات کوہلی نے اپنے 289 ویں میچ میں  119 گیندوں پر سینچری اسکور کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

اس سے قبل ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے  463 ون ڈے میچز میں 49 سینچریاں اسکور کی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں 5.7 شدت کا زلزلہ، ڈھاکہ میں ہلچل

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟