بھارت سے شرمناک شکست، سری لنکا نے کرکٹ بورڈ برطرف کر دیا

پیر 6 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ مینز ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کی 302 رنز کی شرمناک شکست کے بعد وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے سری لنکن کرکٹ بورڈ حکام سے استعفوں کا مطالبہ کیا تھا۔ بورڈ سیکریٹری موہن ڈی سلوا کے استعفیٰ کے اگلے روز ہی وزیر کھیل نے کرکٹ بورڈ کو برطرف کر دیا ہے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے سری لنکا کرکٹ کے لیے عبوری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ 1996 کا ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو نئے عبوری بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ نئے 7 رکنی پینل میں سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج اور بورڈ کے ایک سابق صدر بھی شامل ہیں۔

سری لنکا کی ٹیم 2 نومبر کو ممبئی میں بھارت کے 358 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 55 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی جو ورلڈ کپ کی تاریخ کا چوتھا سب سے کم اسکور ہے۔ شرمناک شکست کے بعد سری لنکن عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ حکام کو عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔انہیں رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

سری لنکا کرکٹ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا اس وقت آسٹریلیا میں ہیں، انہیں وہاں دل کی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈی سلوا نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ آسٹریلیا سے بھجوا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دل کی بیماری کے بعد انہوں نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

موہن ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ ان کی صحت کے مسائل، کرکٹ میں تنازعات، تناؤ اور اضطراب کی وجہ سے ان کے اہلخانہ نے عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز سری لنکن وزیر رانا سنگھے نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مکمل ممبران کو خط لکھا تھا جب کہ مقامی میڈیا کو جاری کیے گئے خط میں کہا تھا کہ سری لنکا کرکٹ کو کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کے مسائل، انتظامی و مالی بدعنوانی اور میچ فکسنگ کے الزامات کی شکایات نے گھیر لیا ہے۔ رانا سنگھے کے خط پر آئی سی سی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکن کابینہ کے وزیر پرسنا رانا ٹنگا جو نئی عبوری کمیٹی کے چیئرمین اور ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کے بھائی ہیں نے اگست 2023 میں پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ 1996 کی فتح ہماری کرکٹ کے لیے سب سے بڑی لعنت تھی کیونکہ اس کے بعد کرکٹ بورڈ میں پیسہ آنا شروع ہوا اور اس کے ساتھ ہی وہ لوگ آئے جو کرپشن کرنا چاہتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل