پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم متحد ہے، لڑائی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
ایک تقریب سے خطاب کے دوران ذکا اشرف نے کہاکہ ٹیم کے حوالے سے کہانیاں اڑانے والے کرکٹ کے دشمن ہیں۔ سب کی دعائیں ہیں کہ اللہ ٹیم کو کامیاب کرے۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہاکہ میچ میں ایک ٹیم کی جیت اور ایک کی ہار ہوتی ہے، میں نے انضمام الحق کو ملاقات کے لیے بلایا تھا مگر انہوں نے آنے سے قبل ہی استعفیٰ دے دیا۔
ذکا اشرف نے کہاکہ ہمارے اوپنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بابراعظم نے کہا فکر نہ کریں پوری ٹیم زور لگائے گی، ہمارے کرکٹرز کو بہت کم پیسے ملتے ہیں۔
واضح رہے کہ مشن ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کو پے درپے شکستوں کے بعد شائقین نے اپنا رخ پی سی بی کی جانب موڑ دیا تھا اور سوال اٹھائے جا رہے تھے۔ اسی دوران چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنا استعفیٰ بھی پیش کیا۔
لگاتار شکستوں کے بعد قومی ٹیم ایک بار پھر فارم میں واپس آئی ہے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات دکھائی رہے رہے ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بارش کے باوجود جیت اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کر لی تھی۔