ایک لاکھ 98 ہزار 5 سو 54 افغان باشندے افغانستان واپس لوٹ چکے ہیں

منگل 7 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ ابتک ایک لاکھ 98 ہزار 5 سو 54 افغان باشندے افغانستان واپس لوٹ چکے ہیں۔ گزشتہ روز مزید 9 ہزار 8 سو 16 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے۔ واپس جانے والے افغان باشندے حکومت پاکستان کی جانب سے ملنے والی سہولیات پر خوش ہیں جبکہ اپنے وطن پہنچنے پر مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں

یکم نومبر سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کا محفوظ انخلاء اور باعزت طور پر اپنے وطن واپسی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ روزانہ ہزاروں غیر رجسٹرڈ افغان شہری بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز افغانستان واپس لوٹنے والوں میں 3038 مرد، 2425 خواتین اور 4353 بچے شامل ہیں۔

بڑی تعداد میں افغان باشندے طورخم اور چمن بارڈر پر موجود ہیں جو بخوشی اپنے ملک واپس جا رہے ہی۔ جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لیے ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں، جن میں روزمرہ کی تمام سہولیات موجود ہیں۔

غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری ہے، اس پر کچھ لوگ بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم چلا رہے ہیں۔ عوام نے پروپیگنڈا کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ اس طرح کرنے سے صرف انتشار ہی پھیلے گا۔ پروپیگینڈا کرنے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹس ہیں اور ملک کی خارجہ پالیسی کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستانی شہریوں نے حکومتی فیصلے کو سراہتے ہوئے غیر قانونی باشندوں کی بیدخلی پر جھوٹا پروپیگینڈا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومتی فیصلے سے ملک میں امن آئے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp