غیرقانونی تارکین وطن پاکستان کی معیشت اور نظام پر بوجھ ہیں، جان اچکزئی

منگل 7 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ چمن بارڈر سے اب تک 66 ہزار غیر قانونی افراد افغانستان واپس جا چکے ہیں۔ افغانستان کے ڈپٹی وزیر خارجہ ستانکزئی سفارتی آداب کا خیال رکھیں اور کسی کی شہ پر الزامات لگانے سے گریز کریں، غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے پاکستان کی معیشت اور نظام پر بوجھ ہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغانستان جانے والوں میں 300 افراد صوبہ سندھ سے نکالے گئے تھے، سندھ میں رہائش پذیر 25 ہزار غیر قانونی افغان بلوچستان کے راستے رضاکارانہ طور پر افغانستان چلے گئے ہیں۔

’افغان ڈپٹی وزیر خارجہ اپنے شہریوں کو جلد ازجلد واپس لے جانے کا بندوبست کریں‘۔

جان اچکزئی نے کہاکہ 200 غیر قانونی غیر ملکیوں کو بلوچستان میں گرفتار کیا گیا ہے، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کو بین الاقوامی اصولوں کے تحت واپس بھیجا جا رہا ہے۔ بعض شرپسند عناصر نے اسے اپنے مذموم مقاصد کے تحت استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن وہ مسلسل ناکامی کا سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت آئندہ آنے والی حکومت کے لیے ایک روڈ میپ بنا کر جائے گی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل کسی طور پر نہیں روکا جا ئے گا۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستان کے مخالفین کو ملکی معیشت اور پُرامن حالات پیدا ہونے سے تکلیف ہے، پاک فوج ملک میں امن قائم کرنے کے لیے قربانیاں دے رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp