شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، آرمی چیف کی شرکت

منگل 7 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید کی نماز جنازہ میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، وزیر دفاع، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف سمیت بڑی تعداد میں سول و فوجی افسران، شہریوں اور ان کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔

شہید فوجی آفیسر کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن کی عمر 42 سال تھی اور وہ ڈی ایچ اے ٹو اسلام آباد میں رہائش پذیر تھے۔

دوسری جانب لکی مروت سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ نائیک خوشدل خان، چارسدہ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ نائیک رفیق خان اور مری سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ لانس نائیک عبدالقادر کی نماز جنازہ بھی ان کے آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ہر قیمت پر خاتمہ کے لیے پُرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp