نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جانشینی سرٹیفیکیٹ کے اجراء کی فوری اور آسان سہولت عوام کو فراہم کر دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر نادرا کی جانب سے جانشینی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے مراحل بتائے گئے ہیں۔
نادرا سے جانشینی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے مراحل
1۔ جانشینی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے پہلے مرحلے میں ورثاء میں سے نامزد فرد کے لیے ضروری ہے کہ وہ قومی شناختی کارڈ، فوت ہونے والے فرد کا فوتیدگی سرٹیفکیٹ اور فیملی رجسٹریشن کے ہمراہ درخواست جمع کرائے گا۔
2۔ دوسرے مرحلے میں وفات پا جانے والے فرد کے ورثاء اور کُل اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا ضروری ہیں۔
3۔ اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات حاصل کرنے کے بعد متوفی کے اندرون اور بیرون ملک مقیم قانونی ورثاء کی جانب سے بیانِ حلفی جمع کرانا ہو گا اور بذریعہ بائیو میٹرک تصدیق کرانا لازمی ہو گی۔
4۔ جانشینی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے لیے ورثاء کے لیے نادرا ویب سائٹ اور قومی اخبارات میں پبلک نوٹسز کی اشاعت کرانا لازمی ہو گی۔
5۔ یہ تمام مراحل طے کرنے کے 15 دن بعد جانشینی سرٹیفیکیٹ کا اجراء ہو جائے گا۔