اشتعال انگیز ٹوئٹ کیس میں خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور

بدھ 8 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی سیشن عدالت نے 9 مئی کو اشتعال انگیز ٹوئٹ کے کیس میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز نے خدیجہ شاہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی اور وکلا کے دلائل محفوظ ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا جو بعد میں سنا دیا گیا۔

عدالت نے خدیجہ شاہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

خدیجہ شاہ نے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے اپنی ضمانت کے لیے درخواست کر رکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایف آئی اے کے مقدمے میں ضمانت منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ خدیجہ شاہ پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 مئی کو اشتعال انگیز ٹوئٹ کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp