پاکستان نے یوکرین کو اسلحہ فراہم نہیں کیا، دفتر خارجہ

بدھ 8 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے ایک بار پھر یوکرین کے تنازعہ کے مذاکراتی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس نے نہ تو یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا ہے اور نہ ہی اس کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بدھ کو میڈیا کے سوالات کے جواب میں یوکرین کے تنازعہ کے مذاکراتی حل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پالیسی کے لحاظ سے پاکستان تنازعات کے شکار خطے کو ہتھیار فراہم نہیں کرتا۔ ترجمان نے کہا کہ اس نے نہ تو یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا ہے اور نہ ہی اس کا ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور یوکرین کے وزرائے دفاع کے درمیان اس موضوع پر 7 نومبر کو ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران بات نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ یوکرین کے وزیرخارجہ دیمترو کولیبا نے رواں سال جولائی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اپنے 2 روزہ دورے کے دوران ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ یوکرین پاکستان سے کسی قسم کا کوئی اسلحہ نہیں لے رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp