اوگرا نے قدرتی گیس کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

بدھ 8 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قدرتی گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ترجمان اوگرا کے بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی حکومت نے اوگرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 7(1)، 8(3) اور 21(2)(ایچ) کے تحت اوگرا کو کٹیگری کے لحاظ سے قدرتی گیس کی فروخت کی نظر ثانی شدہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تجویز دی۔

وفاقی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ سماجی و اقتصادی ایجنڈے اور سیکٹرل پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قدرتی گیس کے مختلف زمروں کے صارفین کے لیے فروخت کی قیمتوں کا تعین کرے اور کراس سبسڈی اور گیس ڈویلپمنٹ سرچارج میں ایڈجسٹمنٹ کرے۔

اوگرا نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق یکم نومبر 2023 سے قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے سرکاری گزٹ میں اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اور اسے اوگرا کی ویب سائٹ (www.ogra.org.pk) پر بھی اپلوڈ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp