یومِ اقبال: صدر مملکت اور نگراں وزیر اعظم کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت

جمعرات 9 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو ان کے 146ویں یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ دونوں سربراہوں نے الگ الگ پیغامات میں کہا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال محمد اقبال ایک عظیم مفکر اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے محسن تھے جنہوں نے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا اور ان کا یہ خواب حقیقت میں بدل گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقبال ایک عظیم مفکر تھے جنہوں نے اپنی تحریروں اور شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں اتحاد کا جذبہ بسایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنانے کے لیے ہمیں علامہ اقبال کی اسلام اور ان کے فلسفہ خودی پر عمل کرنا ہوگا جو عزت نفس اور انسانی وقار کے فروغ پر یقین رکھتا ہے۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں ان کے بنیادی حقوق کا شعور بیدار کیا جس سے مسلمانوں میں اتحاد کا جذبہ پیدا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ خودی دنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے انسانیت کے لیے ایک منفرد تبدیلی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے امن، سیاسی رواداری اور بھائی چارے کا ملک پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔

نگراں وزیراعظم نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علامہ محمد اقبال کے تصور کے مطابق مثبت اور ترقی پسند سوچ کے ساتھ ملک کی خدمت اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں۔

مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی

یاد رہے کہ شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔

مفکرِ پاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر مزارِ اقبال پر پرُوقار تبدیلی گارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے جبکہ پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ساجد حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان، امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں