شرم کرو! کھیل پر فوکس رکھو، بھارتی بولر محمدشامی کا حسن رضا کے بیان پر سخت ردعمل

جمعرات 9 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے سابق پاکستانی کرکٹر حسن رضا کے آئی سی سی اور بی سی سی آئی پر جانبداری کے الزامات پر حسن رضا کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

چند روز قبل نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن رضا نے کہا تھا کہ ‘ہم دیکھ رہے ہیں کہ جب بھارتی ٹیم بولنگ کرتی ہے تب گیند مختلف ہوجاتی ہے، اس کے علاوہ ڈی آر ایس بھی ان کے حق میں گیا’۔

حسن رضا کا کہنا تھا کہ ‘محمد سراج اورمحمد شامی جس طرح گیند کو سوئنگ کر رہے تھے اس سے ایسا لگ رہا تھا کہ آئی سی سی یا بی سی سی آئی انہیں دوسری اننگز میں مختلف گیندیں دے رہے ہیں، گیند کا معائنہ کرنے کی ضرورت ہے، سوئنگ کے لیے گیند پر کوٹنگ کی ایک اضافی تہہ بھی ہو سکتی ہے’۔

بھارتی بولر محمد شامی نے حسن رضا کے وائرل کلپ کی ویڈیو انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کی اور لکھا ‘شرم کرو، کھیل پر فوکس کرو نہ کہ فالتو بکواس پر، کبھی تو دوسروں کی کامیابی کو انجوائے کیا کرو، یہ آئی سی سی ٹورنامنٹ ہے، آپ کا لوکل ٹورنامنٹ نہیں، آپ کھلاڑی ہی تھے نا؟’

شامی نے مزید کہا ‘وسیم بھائی نے سمجھایا ہے، پھر بھی، اپنے کھلاڑی وسیم اکرم پر یقین نہیں ہے آپ کو؟ آپ تو اپنی ہی تعریف کرنے میں لگے ہوئے ہیں’۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بار سیاست: قائداعظمؒ کے نظریے سے گروپ ازم تک

اثاثہ جات کی تفسیلات جمع نہ کرانے والے درجنوں اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل

ججز کی کردار کشی: پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 14 لاکھ سے زائد ویب لنکس بلاک

پاکستان کی مالیاتی استعداد میں بہتری، وفاقی ٹیکس میں اضافہ ریکارڈ

ریڈیو پاکستان کیس، سہیل آفریدی کی ویڈیو میں موجودگی کی تصدیق، مقدمے میں نامزدگی پر غور

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘