کیا داڑھی میں’چوپ اسٹیکس‘ پھنسانا بھی کارنامہ ہوسکتا ہے؟

اتوار 12 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک عظیم کھلاڑی نے کہا تھا ’ریکارڈ بنتا ہی ٹوٹنے کے لیے ہے‘۔ اس بیان کی حقیقت کو ہم اپنی روزمرہ کی زندگی کے ہر شعبے میں روبہ عمل ہوتے دیکھتے ہیں۔ تاہم جسے نت نئے ریکارڈ بننے کا چسکا ہو اس کے لیے یہ بات اور بھی اہم ہوجاتی ہے۔ جی ہاں! ہم بات کررہے ہیں ’ڈیوڈ رش‘ کی، جن کا نام 250 سے زیادہ مختلف اور منفرد اعزازات کے ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہے۔

’ڈیوڈ رش‘ اپنے ساتھیوں ’ آیڈاہوایی جوئل اسٹراسر‘ اور ’گرٹ اسمتھ‘ کی معاونت سے یہ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

’ڈیوڈ رش‘ نے تازہ ریکارڈ داڑھی میں زیادہ سے زیادہ ’چوپ اسٹیکس‘ پھنسا کر حاصل کیا ہے۔ امریکی ریاست ’ایڈاہو ‘سے تعلق رکھنے والے ’ڈیوڈ رش‘ اپنے ساتھیوں ’ آیڈاہوایی جوئل اسٹراسر‘ اور ’گرٹ اسمتھ‘ کی معاونت سے یہ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے ایک ایسے مقابلے میں شرکت کی جس میں انہیں ایک منٹ کے دورانیے میں اپنی داڑھی میں زیادہ سے زیادہ ’چوپ اسٹیکس‘ پھنسانا تھیں، اور وہ ساتھیوں کی مدد سے اپنی داڑھی میں 110 چوپ اسٹیکس پھنسانے میں کامیاب رہے یوں انہوں نے یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

’ڈیوڈ رش‘ کے اس کارنامے کو ابھی گنیزورلڈ ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے، اس کو ریکارڈ تسلیم کرنے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے اس کارنامے کا جائزہ لینا ابھی باقی ہے۔

’ اسٹراسر‘ کے پاس داڑھی میں سب سے زیادہ ٹوتھ پک ا پھنسانے کا ریکارڈ بھی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کسی کی مدد کے بغیر اپنی داڑھی میں چوپ اسٹیکس پھنسانے کا ریکارڈ ’ڈیوڈ رش‘ کے ساتھی ’اسٹراسر‘ نے بنایا تھا، وہ مقابلے کے سولو ورژن میں 59 چوپ اسٹیکس داڑھی میں پھنسا کر اول آنے میں کامیاب رہے تھے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز

علاوہ ازیں ’ اسٹراسر‘ کے پاس داڑھی میں سب سے زیادہ ٹوتھ پک اور  اسٹرا پھنسانے کے ساتھ ساتھ داڑھی میں سب سے زیادہ باؤبلز لٹکانے کا ریکارڈ بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کشمیر کے عوام بھی پنجاب طرز کی ترقی اور سہولیات کے خواہاں ہیں، عظمیٰ بخاری

کراچی: بچوں میں ایچ آئی وی کا تشویشناک پھیلاؤ، مزید اعداد و شمار سامنے آگئے

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان