دیر بالا سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر رضا اللہ مشوانی نے برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔
رضا اللہ کے بڑے بھائی محمد اقبال مشوانی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بھائی کی صلاحیتوں پر پہلے ہی یقین تھا۔
ان کے مطابق رضا اللہ نہ صرف ایک باصلاحیت آل راؤنڈر ہیں بلکہ بیٹنگ میں بھی غیر معمولی ٹیلنٹ رکھتے ہیں۔
اقبال مشوانی نے بتایا کہ ان کے والد سختی کرتے تھے جس کے باعث رضا اللہ کا کرکٹ کھیلنا مشکل ہوجاتا تھا لیکن انہوں نے اپنے والد کو قائل کیا کہ کرکٹ رضا کا جنون ہے لہذا اسے کھیلنے دیا جائے۔
کرکٹر رضا اللہ کی وطن واپسی پر ایئرپورٹ سے دیر بالا تک پرتپاک استقبال کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
امید ہے کہ رضا اللہ مستقبل میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پاکستان کا نام مزید روشن کریں گے۔













