بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت ریاستوں میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) نافذ کرنے کے متنازعہ منصوبے نے مسلمانوں میں نئے خدشات کو جنم دے دیا۔
وزیر داخلہ امیت شاہ نے سال 2029 تک بی جے پی اتحاد کی حکومت والی تمام 21 ریاستوں میں مذکورہ قانون کو نافذ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
یکساں سول کوڈ کے تحت شادی، طلاق اور وراثت جیسے ذاتی معاملات سے متعلق کمیونٹی کے مخصوص قوانین کو ختم کر کے ایک مشترکہ قانونی فریم ورک نافذ کیا جائے گا۔
بی جے پی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مساوات اور یکسانیت کو فروغ دے گا تاہم مسلم تنظیموں اور ناقدین کو خدشہ ہے کہ اس سے مذہبی آزادیاں متاثر ہوں گی اور ان کے ذاتی قوانین کے تحت حاصل حقوق محدود ہو جائیں گے۔
بھارت کے 1.4 ارب عوام ایک مشترکہ فوجداری قانون کے تابع ہیں لیکن شادی، طلاق اور وراثت جیسے ذاتی معاملات کے قوانین مختلف برادریوں اور مذاہب کی روایات کی بنیاد پر مختلف ہیں۔
متنوع قوانین کی جگہ یکساں سول کوڈ (یو سی سی) متعارف کرانا وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا دیرینہ ہدف رہا ہے۔
اب تک کم از کم 4 ریاستوں میں یو سی سی نافذ کیا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیے: بھارت میں 2 پیرا ملٹری اہلکاروں کی خودکشی، سیکیورٹی فورسز میں ذہنی و مالی دباؤ پھر زیرِ بحث
وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ روز کہا کہ ہم نے کئی ریاستوں میں یو سی سی متعارف کرایا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم سنہ 2029 تک بی جے پی کی قیادت والے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی حکومت والی تمام 21 ریاستوں میں اسے نافذ کر دیں گے۔
#WATCH | Mumbai: Union Home Minister Amit Shah says, "We introduced the Uniform Civil Code (UCC) in several states. I am confident that we will implement the UCC in all 21 states governed by the BJP-led NDA before 2029…Operations such as the surgical strikes, air strikes, and… pic.twitter.com/n6J6ZKaOkh
— ANI (@ANI) September 13, 2026
ایک معیاری سول کوڈ کی مہم نے خدشات کو جنم دیا ہے خاص طور پر مسلمان شہریوں میں جن کا کہنا ہے کہ اس طرح کا اقدام ان کی مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی کرے گا۔
دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک بھارت میں اکثریت ہندوؤں کی ہے۔ یہ تقریباً 22 کروڑ مسلمانوں کا بھی گھر ہے جس کی وجہ سے یہاں دنیا کی تیسری سب سے بڑی مسلم آبادی موجود ہے۔
مزید پڑھیں: آن لائن جوئے نے بھارتی خاندانوں کو کیسے تباہی کے دہانے پر پہنچایا؟ الجزیرہ کا تہلکہ خیز انکشاف
بھارت میں اگلے عام انتخابات سال 2029 میں ہونے والے ہیں۔ سنہ 2024 میں مودی نے مسلسل تیسری بار کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد انہیں مخلوط حکومت بنانی پڑی تھی۔













