فلسطینیوں کے حق میں بات کرنے پر ایک شخص کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سے مائیک چیھننے کی کوشش

پیر 13 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماحولیات کے حوالے سے ریلی میں فلسطینیوں کے حق میں بات کرنے پر ایک شخص نے سویڈن سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ کم عمر ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سے مائیک چیھننے کی کوشش کی ہے۔

اتوار کے روز ماحولیات کے تحفظ کے لیے نکالی گئی ریلی میں عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’ماحولیاتی انصاف کی تحریک کے طور پر ہم نے ان لوگوں کی آواز سنی ہے جو مظلوم ہیں اور جو آزادی اور انصاف کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔‘

گریٹا تھنبرگ نے کہا کہ ’ہم حیاتیات اور اسی نظام کو غیر مستحکم کر رہے ہیں جس پر ہم زندہ رہنے کے لیے انحصار کرتے ہیں، ہم کسی تباہی کے دہانے پر نہیں بلکہ ہم تباہی کے درمیان کھڑے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی بحران کے ہراول دستہ کے طور پر کام کرنے والے عشروں پہلے سے ماحولیاتی تباہی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں لیکن ہم نہیں سن رہے ہیں، انہوں نے کہا ’طاقت ور لوگ نہیں سن رہے ہیں‘۔

گریٹا تھنبرگ نے ایک فلسطینی حامی خاتون کو اسٹیج پر بلایا تو اس پر ریلی میں شریک ایک شخص بھی اسٹیج پر چڑھ آیا اور اس نے گریٹا تھنبرگ سے مائیک چھیننے کی کوشش کی، اس شخص کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ’میں یہاں موحولیات کے تحفظ کے لیے مظاہرہ کرنے آیا ہوں، سیاست کے لیے نہیں۔‘

تاہم ریلی کے منتظمین  نے گریٹا تھنبرگ سے مائیک چھیننے کی کوشش کرنے والے شخص کو ریلی سے نکال باہر کیا۔

اس واقعے سے کچھ دیر پہلے بھی ہجوم سے ’’فلسطین آزاد ہوگا‘‘ کے نعرے سنائی دے رہے تھے۔

ریلی کے دوران ایک کارکن نے ‘دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہو گا’ کا نعرہ بھی لگایا تھا۔

بعض یہودی گروہوں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ہونے والے مظاہروں میں لگایا جانے والا یہ نعرہ دراصل اسرائیل کی تباہی کا مطالبہ ہے۔

فلسطین کے حامی کارکنوں کا استدلال ہے کہ یہ نعرہ لگانے والے زیادہ تر لوگ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور غزہ کی ناکہ بندی  ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں نہ کہ اسرائیل کے خاتمے کا۔

اس شخص کو اسٹیج سے ہٹائے جانے کے بعد، محترمہ تھنبرگ ‘مقبوضہ زمین پر موسمیاتی انصاف نہیں’ کے نعرے لگاتے ہوئے بھیڑ میں شامل ہو گئیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سویڈن کی گریٹا تھنبرگ نے آب و ہوا میں تبدیلی کے بارے میں آواز اٹھانے کا سلسلہ 2018 میں شروع کیا تھا، آج پوری دنیا میں لاکھوں لوگ آب و ہوا کی ہنگامی صورتحال سے متعلق عالمی سطح پر اقدامات کا مطالبہ کرنے کے لیے مظاہرے کر رہے ہیں۔

گریٹا تھنبرگ نے محض 15 برس کی عمر میں اسکول جانے کے بجائے سویڈن کی پارلیمان کے باہر مظاہرے میں بیٹھ گئی تھیں اور عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا تھا کہ ماحول دوست اقدامات کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کے دوران امریکی فوجی نے کیسے لاکھوں ڈالرز کمائے؟

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار