شی جن پنگ کے اقتدار میں مزید 5 سال کی توسیع کا امکان

منگل 27 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کے ایک اہم اجلاس کا دارالحکومت بیجنگ میں آغاز ہوا ہے، جس کا مقصد پارٹی میں نظم و ضبط مزید سخت کرنا اور حکام کو بیجنگ کے احکامات پر عمل درآمد کا پابند بنانا ہے۔

یہ اجلاس اگلے سال ہونے والی قیادت کی تبدیلی کی راہ بھی ہموار کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں صدر شی جن پنگ کی اقتدار پر گرفت مزید 5 سال کے لیے برقرار رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن کی ‎برک لین اسٹریٹ پر چینی کمیونسٹ پارٹی کے حق میں نعرے کیوں؟

صدر شی جن پنگ نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے 4 روزہ اجلاس میں ایک مسودہ دستاویز پر بریفنگ دی، جس کا مرکزی موضوع ’پارٹی کے اندر خود احتسابی اور نظم و ضبط کے سخت نفاذ‘ ہے۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق، اس دستاویز میں پارٹی کو درپیش چیلنجز کا احاطہ کیا گیا ہے، جن میں حکمرانی کی صلاحیت کو بہتر بنانا، خود اطمینانی اور غفلت سے بچنا اور بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرنا شامل ہیں، بدعنوانی کا خاتمہ صدر شی جن پنگ کی اہم ترین مہمات میں سے ایک ہے۔

شنہوا کے ایک تبصرے میں کہا گیا کہ مرکزی کمیٹی کے بڑے فیصلوں اور منصوبوں پر عمل درآمد محض زبانی دعووں تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔

’ادارہ جاتی قواعد و ضوابط کو بہتر بنانا، خامیوں کو دور کرنا، حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانا اور ان قواعد پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانا ناگزیر ہے۔‘

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے 105 ویں یومِ تاسیس کی تقریب

مرکزی کمیٹی کا یہ اجلاس پیر سے جمعرات تک جاری رہے گا۔ موجودہ مرکزی کمیٹی 2022 میں تشکیل دی گئی تھی اور اس کے بعد سے یہ 5واں اجلاس ہے، جسے چینی سیاسی اصطلاح میں ’ففتھ پلینم‘ کہا جاتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ اجلاس 2027 میں پارٹی قیادت میں متوقع تبدیلی سے پہلے آخری بڑا اجتماع ثابت ہو سکتا ہے، توقع ہے کہ شی جن پنگ چوتھی مرتبہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت سنبھالنے میں کامیاب رہیں گے اور مزید 5 سال تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔

کنگز کالج لندن کے لاؤ چائنا انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کیری براؤن نے کہا کہ اس اجلاس کے ذریعے شی جن پنگ کو ایک ایسے رہنما کے طور پر پیش کیا جائے گا، جو مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں اور اپنی قیادت جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کے بقول، اجلاس میں غالب امکان ہے کہ تمام تر توجہ شی جن پنگ کی شخصیت اور قیادت پر مرکوز رہے گی، تاکہ ان کی جسمانی صحت اور عہدے پر برقرار رہنے کی صلاحیت کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں اور شکوک و شبہات کو دور کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن بائیک رائیڈ کے دوران مبینہ ہراسانی، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی

اسٹار ٹریک میں پاول چیخوف کا کردار ادا کرنے والے والٹر کوئنیگ چل بسے

منی پور میں بھارتی آسام رائفلز کے اہلکار کی خودکشی، فوجیوں میں نفسیاتی امراض شدت اختیار کرگئے

میکسیکو  کی چیف الیکشن کمشنر بدعنوانی کے الزامات پر مستعفی

فرانس: طلبا نے حکومتی تجاویز مسترد کردیں، احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں