عوام اب کی بار سلیکٹڈ راج قبول نہیں کریں گے، انتخابات کے بعد جیالا وزیراعظم بنے گا، بلاول بھٹو

پیر 13 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد پاکستان کا وزیراعظم جیالا ہو گا، اگر صدر زرداری کی محنت کسی دوسری جماعت کا وزیراعظم بن سکتا ہے تو پھر جیالا بھی اس منصب پر پہنچ سکتا ہے۔

مٹھی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی انتخابات میں کامیابی کے لیے دائیں بائیں نہیں دیکھ رہی بلکہ عوام کی طرف دیکھ رہی ہے، 8 فروری کو بہت سی جماعتوں کو سرپرائز ملے گا۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ بند کمروں میں بیٹھ کر منصوبے بنانے والوں کو پاکستان کے عوام جواب دیں گے، قوم نے 5 سال تک سلیکٹڈ راج بھگتا ہے، اب کی بار ہمیں کوئی سلیکٹڈ راج قبول نہیں ہو گا۔ ’8 فروری کو عوام مہنگائی لیگ کو ہرا کر تیر کو جتوائیں گے‘۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آ کر شہدا کا نامکمل مشن مکمل کرے گی، ہم روایتی سیاست کا خاتمہ کرتے ہوئے عوام کے مسائل حل کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ابھی تو انتخابی مہم شروع ہی نہیں ہوئی اور مٹھی کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، ہمارا منشور روٹی، کپڑا اور مکان ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ تھرپارکر میں پیپلزپارٹی نے عوام کی تقدیر کو بدلا ہے، بینظیر بھٹو نے 90 کی دہائی میں جو خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر اب جا کر ہوئی اور ہماری حکومت نے کام شروع کیا جس سے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم عوام کے ساتھ مل کر مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا مقابلہ کریں گے، تاریخ گواہ ہے کہ روزگار کا حق صرف پیپلزپارٹی ہی دیتی ہے، باقی جماعتیں صرف ایک مخصوص طبقے کو فائدہ پہنچاتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک کو معاشی مشکلات سے پیپلزپارٹی ہی نکال سکتی ہے۔ اقتدار میں آ کر اگلے 5 سال میں کم سے کم تنخواہ کو دُگنا کریں گے، اس کے علاوہ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی طرز پر ہاری کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی برابری کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ہم رنگ، نسل اور مذہب کے فرق پر یقین نہیں رکھتے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ تقسیم اور نفرت کی سیاست کو مسترد کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے