آئی ایم ایف ڈیل: قرض کی قسط ملنے سے ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گی؟

بدھ 15 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ائی ایم ایف کے درمیان 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے لیے پالیسی سطح کے مذاکرات جاری ہیں اور تجزیہ کاروں اور وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کی کارکردگی سے مطمئن ہے لہٰذا قسط کی ادائیگی جلد ہی ہو جائے گی۔

مذاکرات کے بعد میمورینڈم اف اکنامک اینڈ فائننشل پالیسیز کا مسودہ تیار کیا جائے گا جبکہ ایکسٹرنل فائننسنگ گیپ سمیت اہم نکات کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

وی نیوز نے مختلف تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ائی ایم ایف کی جانب سے حکومت پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط کب تک ملے گی اور اس قرض کی فراہمی سے ڈالر کی قدر میں کیا فرق پڑے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق 16 اکتوبر سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا جو سلسلہ جاری ہے وہ رک جائے گا تاہم ڈالر کی قدر میں کوئی بڑی کمی متوقع نہیں ہے۔

معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ ائی ایم ایف کی جانب سے حکومت پاکستان کو جن شرائط پر عمل کے لیے کہا گیا تھا حکومت نے ان پر من و عن عمل کیا ہے جس سے پاکستان کا دورہ کرنا والا ائی ایم اف کا وفد بھی متفق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو کا یہ اجلاس دسمبر میں ہوگا جس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور امید کی جا رہی ہے کہ دسمبر کے اخر سے پہلے پہلے ائی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کے کیس ادا کر دی جائے گی اس سے پہلے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر گرلز ائی ایم ایف کی طرف سے مل چکا ہے۔

خرم شہزاد کے مطابق آئی ایم ایف کی جناب سے قسط کی ادائیگی سے ڈالر کی قدر میں زیادہ کمی نہیں آئے گی البتہ 16 اکتوبر سے جو ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے وہ رک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے درمیان شرح سود نہ بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے جبکہ اس پر بھی اتفاق کر لیا گیا ہے کہ مانٹری پالیسی کمیٹی کو کوئی بھی فیصلہ کرنے کا اختیار ہو گا۔

معاشی تجزیہ کار عابد سلہری کے مطابق آئی ایم ایف نے جو شرائط رکھی تھیں ان میں سے گیس کے نرخ نہ بڑھانے کی شرط پرانی تھی جو کہ پاکستان نے پوری کر لی ہے جبکہ آئی ایم ایف نے ملک بھر سے ٹیکس وصولیوں کی بات کی تھی جس پر ایف بی آر نے ہدف سے زائد ٹیکس وصول کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف جلد قسط جاری کردے گا لیکن اس کے بعد والی قسط میں تھوڑا سی مشکل درپیش ہوگی کیونکہ تب تک نئی حکومت کا قیام ہو چکا ہوگا اور معلوم نہیں کہ اس کی پالیسیاں کیا ہوں گی۔

عابد سلیری نے کہا کہ مستقبل قریب میں آئی ایم ایف قسط کی ادائیگی سے مہنگائی یا ڈالر کی قیمت میں زیادہ کمی نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ فروری میں عام انتخابات ہونے ہیں اور اگر اس سے قبل حکومت اور اداروں کی توجہ ملک بھر میں جاری ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلنگ کے خلاف مختلف آپریشنز سے ہٹ گئی تو ہو سکتا ہے کہ ڈالر کی قیمت پھر بڑھ جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت اور اداروں کی توجہ اسی طرح رہنی چاہیے جس طرح ابھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں