حلفیہ کہتا ہوں شاہین کو کپتان بنانے میں میرا کوئی کردار نہیں، شاہد آفریدی

جمعرات 16 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤٓنڈر شاہد آفریدی نے واضح،  دوٹوک اور حلفاً کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹیم کا کیپٹن بنانے میں ان کا کوئی کرداریا مرضی شامل نہیں ہے، شاہین کو کپتان بنانا مکمل طور پر  محمد حفیظ اور چیئرمین پی سی بی کا فیصلہ ہے۔

ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ ’حلفاً اور قسم اٹھا کر کہہ سکتے ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کی قومی ٹیم کا کیپٹن بنانے یا نامزد کروانے میں میرا کوئی کردار نہیں ہے، میں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی یہی کہا تھا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے نہ ہٹایا جائے، اگر پھر بھی کوئی فیصلہ ناگزیر ہے تو پھر محمد رضوان کو وائٹ بال کا کیپٹن بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ میرا ایک رشتہ ہے، شاہین شاہ آفریدی نے جب پاکستان پریمیئر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندر کی کپتانی سنبھالی تھی تب بھی میں اس کے خلاف تھا۔ میں نے چیئرمین سے کہا کہ بابراعظم کوابھی نہ ہٹایا جائے۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان سے نگراں وزیراعظم نے بھی پوچھا تھا کہ قومی ٹیم کی کپتانی کا کیا کریں، تو میں نے انہیں بھی واضح کہا تھا کہ پہلی بات تو یہی بہتر ہے کہ بابراعظم کو ہی قومی ٹیم کا کیپٹن رہنے دیں، انہیں تبدیل نہ کریں تاہم اگر وائٹ بال کے لیے آپ کو کوئی تبدیلی لانی ہی ہے تو پھر محمد رضوان کو ٹیم کیپٹن بنایا جائے، میرے منہ سے ہمیشہ سے سب نے محمد رضوان کا ہی نام سنا ہوگا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ انہوں نے چیئرمین پی سی بی کو بھی یہی تجویز دی تھی کیوں کہ میں سمجھتا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ میرے رشتے کی وجہ سے سبھی یہی کہیں گے کہ شاہد میں کوئی لابنگ کر رہا ہوں، ’ میں ایسی چیزوں میں نہ کبھی پڑا ہوں نا پڑوں گا، حلفاً کہتا ہوں کہ میں نے ایسی کوئی تجویز پیش کی نا ہی کوئی لابنگ کی۔ ’میرے خیال میں یہ فیصلہ چیئرمین پی سی بی اور محمد حفیظ کا ہے۔ اگر میں ایسا چاہا رہا ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی کے خلاف بات نہ کر رہا ہوتا۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا صارفین سے شکوہ کیا کہ ’مجھے حیرت ہوتی ہے کہ لوگ میرے بارے میں کیا کچھ لکھ رہے ہیں کہ ’لالہ‘ نے کوئی لابنگ کی ہے، مجھے اس پر انتہائی حیرت ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!