نانا پاٹیکر نے اپنے مداح کو تھپڑ کیوں مارا؟

جمعہ 17 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ سے ایک ایسی خبر آئی ہے جسے دیکھ کے افسوس بھی ہوا اور حیرانگی بھی۔ بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر اس وائرل ویڈیو کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، کیوں کہ انہوں نے اپنی فلم کے سیٹ پہ ایک مداح کو اسٹاف ورکر سمجھ کے تھپڑ مار دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نانا پاٹیکر کے مداحوں سمیت بہت سے لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو میں نانا پاٹیکر فلم سیٹ پر ایک لڑکے کو تھپڑ مارتے دکھائی دے رہے ہیں۔ جب ویڈیو زیادہ وائرل ہوئی تو نانا پاٹیکر کو بھی میدان میں آنا پڑا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ میں نے جان بوجھ کر تھپڑ نہیں مارا، اور وہ سمجھے تھے کہ یہ لڑکا اداکار ہے، اور سین شوٹ کرنے آیا ہے۔ نانا پاٹیکر نے بتایا کہ ان سے یہ غلطی اس لیے ہوئی کیوکہ ان کے فلم میں بھی ایسا ہی ایک سین ہے جس میں ان کو تھپڑ مارنا ہوتا ہے۔ اس لیے جب وہ بندا سیٹ پہ آیا تو وہ سمجھے کہ انہوں نے اسی کو مارنا ہے۔

جب ان کو بعد میں پتا چلا کہ وہ صرف ایک مداح تھا، تو ان کو بہت افسوس بھی ہوا۔ نانا نے کہا ’ڈائریکٹر نے میرے ساتھ اس سین کی بات کی تھی۔ اور جب وہ بندہ سامنے آیا، تو میں نے اسے وہی بندہ سمجھ کے تھپڑ ماردیا۔ لیکن میں معذرت خواہ ہوں، اور میں نے ایسے کبھی نہیں کیا۔ میں نے کبھی کسی فین کو تصویر لینے سے انکار نہیں کیا۔ یہ غلط فہمی تھی پلیز مجھے معاف کردیں۔‘

نانا پاٹیکر نے کہا کہ جب انہیں غلطی کا احساس ہوا تو وہ اور پروڈکشن ٹیم کے لوگ اس لڑکے کو دھونڈنے بھی گئے تاکہ وہ اس سے معافی مانگ سکیں، لیکن تب تک وہ لڑکا وہاں سے جا چکا تھا اور اس کے بعد نظر بھی نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات، مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشنز

مظفرگڑھ میں سفاکیت کی انتہا، نامعلوم افراد نے گائے کی زبان کاٹ دی

لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی سے موبائل چھیننے والا مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ حملے میں خاتون خودکش حملہ آور استعمال ہونے کا انکشاف، سہولتکار افغانستان فرار

کوئٹہ میں مبینہ خاتون خودکش بمبار کی گرفتاری، دہشتگرد نیٹ ورک کے طریقہ کار سے متعلق اہم انکشافات

ویڈیو

آبنائے ہرمز ایک بار پھر بند، ایران کا امریکا پر ’سمندری قزاقی‘ کا الزام، خطے میں کشیدگی میں نیا اضافہ

امریکا ایران ثالثی میں پاکستان کا کردار شاندار ہے، اراکین بلوچستان اسمبلی کی رائے

ایران اور امریکا دونوں کا پاکستان پر اعتماد باعث مسرت ہے ، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی